منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

پانچ سال میں امن، ترقی اور عوامی بھروسہ حاصل کیا: لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

جموں و کشمیر میں دہشت گردی میں کمی، معیشت دوگنی، روزگار اور سیاحت میں نمایاں اضافہ

by Srinagar Mail
16/07/2025
A A
لفٹینٹ گورنر نے بشناہ جموں میں سنت کبیر پر یادگاری تقریب میں شرکت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر//کے این ایس //16 جولائی: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے عہدے پر پانچ سال مکمل کر لیے ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سال ریاست کے لیے تبدیلی کے سال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے لے کر حالیہ دہشت گرد حملوں تک، ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو ترقی، امن اور بھروسے کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے بتایا کہ جب وہ جموں و کشمیر آئے تو جموں سے سرینگر پہنچنے میں آٹھ گھنٹے لگتے تھے، اب یہی سفر ساڑھے چار گھنٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ 1.5 لاکھ کروڑ روپے کے ہائی وے اور سرنگوں کے منصوبے اس وقت زیر تعمیر ہیں، جس سے آمدورفت میں آسانی اور معیشت کو رفتار ملی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں ریاست کی معیشت دوگنی ہوئی ہے۔ جے کے بینک، جو پہلے خسارے میں تھا، اب منافع میں آ چکا ہے۔ ریاست میں انفرااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں بھی ترقی ہوئی ہے۔ آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، نِفٹ اور سات سے زائد میڈیکل کالجز قائم ہوئے ہیں۔منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ سال جموں و کشمیر میں 2.38کروڑ سیاح آئے، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے اور معیشت کو فروغ ملا۔ ساتھ ہی، نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے 10 سے 12 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری زمینی سطح پر آ چکی ہے اور 30ہزار کروڑ کے مزید منصوبے مختلف مراحل میں ہیں۔زرعی شعبے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جامع منصوبہ 2022 میں بنایا گیا، جس کا مقصد زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں کی آمدنی میں دوگنا اضافہ کرنا ہے۔ آن لائن گورننس کو فروغ دیا گیا ہے اور 1140 سے زائد خدمات عوام کو ڈیجیٹل طریقے سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ زمینوں کا ریکارڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو چکا ہے۔امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں نہ کرفیو ہوتا ہے، نہ ہڑتال، اور نہ ہی پتھراو¿۔ دہشت گرد تنظیموں کے کئی بڑے کمانڈر مارے گئے ہیں، اور مقامی نوجوانوں کی شدت پسند گروہوں میں شمولیت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ "پہلے ہر سال 100 سے زائد نوجوان شامل ہوتے تھے، اس سال صرف ایک ہوا ہے۔”دہشت گردی کے متاثرین کے لیے جاری اسکیموں پر بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان متاثرین کو سرکاری نوکریاں، مالی امداد، اور روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔ "کل 40 متاثرین کو سرکاری ملازمت دی جا رہی ہے اور دیگر شکایات پر بھی تیزی سے کارروائی ہو رہی ہے۔”آپریشن سندور پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگر پاکستان کی طرف سے کوئی حملہ ہوتا ہے تو اسے جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔ "ہماری فورسز پوری طرح الرٹ ہیں اور ہر خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔”نئے کشمیر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ریاست میں تعلیم کا کلینڈر چلتا ہے، پاکستان کا نہیں۔ "35 سال بعد محرم کے جلوس نکلے، امرناتھ یاترا کامیابی سے جاری ہے، اور ہر مذہب کے لوگ مل کر تہوار منا رہے ہیں۔”ریاستی درجہ کی بحالی پر منوج سنہا نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کہا گیا تھا کہ پہلے حد بندی، پھر اسمبلی الیکشن، اور پھر ریاستی درجہ دیا جائے گا۔ "یہ ایک وعدہ ہے، جو مناسب وقت پر ضرور پورا کیا جائے گا۔”چیف منسٹر کے اختیارات کے حوالے سے سوال پر گورنر نے کہا کہ سبھی اختیارات آئینی طور پر طے شدہ ہیں اور وہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ منتخب نمائندوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ان افراد کے بارے میں، جنہیں دہشت گردی سے تعلق کی بنیاد پر نوکری سے برخاست کیا گیا، گورنر نے کہا کہ یہ کارروائیاں آئین کے آرٹیکل 311 کے تحت کی گئی ہیں۔ "یہ مذہب کی بنیاد پر نہیں، بلکہ شواہد کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے ہیں۔”آخر میں، پانچ سال مکمل ہونے پر انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے ایمانداری سے جموں و کشمیر کو امن، ترقی اور ایک مضبوط مستقبل کی طرف لے جانے کی پوری کوشش کی۔ "آج ریاست میں بھارتی حکومت کی مکمل رٹ قائم ہے، اور جموں و کشمیر مکمل طور پر بھارت کے ساتھ ج±ڑا ہوا ہے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کے بحالی کوشش

Next Post

یہ پیغام دنیاتک پہنچ گیاہندوستان کے شہریوں کے ساتھ گڑبڑ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے: امیت شاہ

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

یہ پیغام دنیاتک پہنچ گیاہندوستان کے شہریوں کے ساتھ گڑبڑ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے: امیت شاہ

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہ

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہ

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

پولیس کنٹرول روم سرینگر میں ڈی جی پی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail