سری نگر18 ستمبرسرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ کے ایک گاﺅں میں ایک کونخوار تیندوے نے کمسن بچے پر گھر کے قریب ہی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہونے کے بعد لقمہ اجل بن گیا ہے اس وجہ سے علاقے میں زبردست خوف و ہراس کی لہردوڑ گئی ہے ۔ کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ہندوارہ کے نچہامہ نامہ گاﺅں میں پیر کے روز ایک آدم خور تیندوے نے گھر کے صحن میں موجود5سالہ برہان ولد کمال میر ساکن نچہامہ پر حملہ کیا اور اسے کچھ دور تک اپنے ساتھ لیا جس دوران یہاں افراد خانہ اور مقامی لوگوں نے شور مچایا اور اس تیندوے کا تعاقب کیااور بچے کو یہاںنیم مردہ حالت میں چھیڑایاہے مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران اگر چہ بچے کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے ۔ اس واقعے کے سے متعلق خبر پھیلنے کے ساتھ ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ہے ۔جبکہ بستی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ لوگوں نے بتایا اس واقعے کے بعد بچے اور خواتین گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہاسے قبل بھی یہاں اس طرح کے حملوںمیں کئی افراد اپنی جانیں گواں بیٹھے ہیں ۔