منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

خواتین کوٹہ بل ہمارے پارلیمانی سفر کاسہری لمحہ :وزیر اعظم نریندر مودی

ملک کامزاج بدلے گا،خواتین میں اعتماد پیداہوگا  کہاخواتین ایک بے مثال طاقت کیساتھ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائےں گی

by Srinagar Mail
21/09/2023
A A
پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۱۲،ستمبر: : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل کی منظوری پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ راجیہ سبھا میں بل کی منظوری کے بعد خواتین میں جو اعتماد پیدا ہو گا، وہ اُبھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین ایک بے مثال طاقت کیساتھ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائےں گی۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے خواتین کے ریزرویشن بل کی منظوری کی حمایت کرنے کا سہرا تمام پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ کو دیا اور کہا کہ کل ہندوستان کے پارلیمانی سفر کا سنہری لمحہ تھا۔ اس ایوان کے تمام اراکین اس سنہری لمحے کے مستحق ہیں۔وزیر اعظم کاکہناتھاکہ کل کا فیصلہ اور آج، جب ہم راجیہ سبھا سے بل کی منظوری کے بعد آخری میل عبور کریں گے، تو ملک کی خواتین کے چہروں میں جو تبدیلی آئے گی اور جو اعتماد قائم ہوگا، وہ ایک ناقابل تصور اور بے مثال طاقت بن کر اُبھرے گا۔دریں اثنا، مرکزی وزیر قانون وانصاف ارجن رام میگھوال نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل کو پیش کیا۔میگھوال نے راجیہ سبھا میں کہاکہ آج میں جو آئینی ترمیمی بل لایا ہوں اس کے ذریعے آرٹیکل 330، آرٹیکل 332 اور آرٹیکل 334 میں ایک سیکشن ڈالا جائے گا۔ ان کے ذریعے لوک سبھا اور تمام ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کیلئےایک تہائی نشستیں محفوظ کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ ملک کیلئے ایک بڑا قدم ہے۔اس سے قبل بدھ کو لوک سبھا نے خواتین کے ریزرویشن بل کو منظور کیا جس میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے33 فیصد ریزرویشن کا انتظام کیا گیا ہے۔آئین (128 ترمیم) بل، 2023، وزیر قانون میگھوال کے جواب کے بعد منظور کیا گیا۔بل کو تقسیم کے بعد پاس کیا گیا جس میں وزیر قانون میگھوال کی طرف سے پیش کی گئی تحریک پر 454 ارکان نے قانون سازی کے حق میں اور2نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کو منفی قرار دیا گیا اور بل کی شقوں پر ووٹنگ بھی ہوئی۔منگل کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ پہلا بل ہے جسے لوک سبھا نے خصوصی اجلاس کے دوران پاس کیا۔یادرہے راجیہ سبھا نے اس سے قبل کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے دوران 2010 میں خواتین کے ریزرویشن بل کو پاس کیا تھا لیکن اسے لوک سبھا میں نہیں اُٹھایا گیا اور بعد میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ختم ہوگیا۔پارلیمنٹ کا رواںخصوصی اجلاس پیر کو شروع ہوا اور جمعہ تک جاری رہے گا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کہا، ہم مل جُل کر استحصالی سیاسی جماعتوں اور اُن کے لیڈران سے چھٹکارا حاصل کریں گے

Next Post

عید میلادلنبی کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری:ڈیویژنل کمشنر

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post
حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

عید میلادلنبی کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری:ڈیویژنل کمشنر

پولیس نے سرینگر میں ڈی وائی ایس پی شیخ عادل کو گرفتار کیا۔

شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی میں پروفیسر عارفانہ بشریٰ کاتوسیعی خطبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail