ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے لیکن اس سے ہونے والی اموات تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 804 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 507981 ہو گئی ہے۔دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50407 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 4,25,86,544 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 136962 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 41468120 ہو گئی ہے۔ 46,82,662 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ اب تک یہاں 1,72,29,47,688 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 87359 سے کم ہو کر 610443 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے زیر علاج معاملوں کی شرح 1.43 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح 97.37 فیصد ہے۔کیرالہ کورونا کے زیر علاج معاملوں میں سرفہرست ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج معاملوں میں 27567 کی کمی کے باعث ان کی تعداد 206180 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 43087 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6113257 ہو گئی ہے جب کہ 241 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 61626 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر کورونا کے زیر علاج معاملوں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج معاملے 9243 کم ہو کر 64865 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 14635 لوگ صحت مند ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7626868 ہو گئی۔ اس وبا سے مزید 63 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 143355 ہو گئی۔تمل ناڈو میں، پچھلے 24 گھنٹوں میں، فعال کیسوں کی تعداد 10990 کم ہوکر 56002 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 14051 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3337265 ہو گئی ہے جب کہ 25 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 37887 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ کرناٹک میں زیر علاج معاملوں کی تعداد 7442 گھٹ کر 44605 ہوگئی ہے۔ اس دوران 11377 مریض صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 3836915 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، مزید 41 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 39575 ہو گئی ہے۔آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 8471 سے کم ہو کر 32413 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2264032 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 5 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد 14688 ہو گئی ہے۔راجستھان میں کورونا کے 3751 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 25779 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1225773 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9448 ہو گئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 18301 ہو گئے ہیں اور اب تک 1183294 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اموات کی تعداد 10775 ہو گئی ہے۔