- سری نگر:۴،نومبر کے این ایس : جمعرات کو جموں کے پونچھ سیکٹر کے ناکر کوٹ علاقے میں فوج نے ایک در اندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کو ہلاک کیا ہے جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔فوج نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران یہاں اسلحہ اور گولی بارود کے ساتھ ساتھ منشیات کا ایک پیکٹ ضبط کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے جمعہ کے روز جموں میں فوج راجیش بشت، بریگیڈ کمانڈر، پونچھ کی جانب سے پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جمعرات کی صبح فوج نے پونچھ سیکٹر میں در اندزی کی ایک کوشش کو نام بنا دیا ہے انہوں نے بتایاصبح قریب9بج کر30منٹ پر ہندوستانی فوج نے پھٹانی ملبوسات میں3افراد کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا ہے ۔جس دوران انہوں نے فوج کا سامنا ہونے کے ساتھ انہوں نے اند ھا دھند فائرنگ شروع کی ہے جس کے جواب میں فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں تینوں ملی ٹینٹ زخمی ہوئے ۔انہوں نے بتایا فائرنگ رکنے کے بعد علاقے میں تلاشی کارروائیاں شروع کی گئی ہے جس دوران یہاں ایک پاکستانی ملی ٹینٹ کی لاش ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹ سے ایک AK47 رائفل اور پوچ ملا ۔اس دوران ایک اورAK47رائفل ملی ہے جس پر فوج کی فائرنگ کے نشانات تھی اس کو بھی برآمد کیا گیا ہے اور یہاں آپریشن کے دوران لائن آف کنٹرول کے نذدیک خون کے دبے بھی دیکھئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا اس آپریشن میں ایک ملی ٹینٹ کی لاش ملنے کے علاوہ دو اے کے 47 رائفلیں، میگزین کے کئی راو¿نڈ، ایک چینی پستول اور بڑی تعداد میں جنگی سامان برآمد کیا گیا۔ ان کے پاس سے برآمد شدہ تھیلے سے نشہ آور اشیائ بھی برآمد ہوئی ہے۔