سرینگر 04نومبر // بڈگا م پولےس نے لاپتہ ماں اور بچی کو راجستھان سے باز ےاب کرکے وارثاں کے حوالے کےا۔پولیس اسٹیشن بڈگام کوعلی محمد ڈار ساکن چاند پورہ بڈگام کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی بہن اور اس کی 02 سال کی بیٹی مورخہ 27-10-2022 سے لاپتہ ہیں۔اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن بڈگام میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی۔ماں بچی کی جوڑی کا سراغ لگانے کے لیے اےک اسپےشل تفتےشی ٹےم ایس ایچ او بڈگام انسپکٹر آفتاب احمد کی نگرانی میں تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے تیزی سے کام کیا، مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور سخت کوششوں اور مختلف معلومات پر کام کرنے کے بعد، پولیس ٹیم نے راجستھان کے ضلع گنگا نگر سے لاپتہ جوڑی کا سراغ لگایا اورآج انہیں بحفاظت بڈگام لایا گیا۔ تمام قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد خاتوں اور بچی کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔