-
- جموں//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جمعہ کو جموں میں مہلوک کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی رہائش گاہ پر ان کےاہل خانہ سے ملنے پہنچے۔ ڈی سی جموں، اونی لواسا، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور دیگر افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ایل جی نے شری پورن کرشن بھٹ کے گھر والوں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں تعزیت پیش کی۔ انتظامیہ ان کی اہلیہ کو مستقل سرکاری ملازمت اور خاندان کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔۔