اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں 17 واں یوم تاسیس منایا گیا
بشارت رشید
اونتی پورہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی اونتی پورہ کشمیر میں سوموار کو 17 واں یوم تاسیس جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر یونیورسٹی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو مہمان خصوصی، جبکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول مہمان زی قار کی حثیت سے شامل رہے۔ تقریب میں مقررین نے یونیورسٹی کے ابتداء سے لے کر آج تک کے سفر کے بارے ميں تفصیلی بات کی، اور کہا کہ پچھلے سترہ سالوں سے یونیورسٹی نے کافی ترقی کی ہے، جبکہ یہاں سے نکلے طلباء نے بھی مختلف پیشوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں اسلامک یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر صدیق واحد، اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سابق وائس چانسلر پروفیسر صدیق واحد نے یونیورسٹی کی کامیابیوں کو سراہا، اور کہا کہ یونیورسٹی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔