- جامعۃ الاخلاص کے 4 ہونہار طالب علموں کی تکمیل حفظِ قرآن کی مناسبت سے جلسہ دستار بندی کا اہتمام !
الحمد للہ ! جامعۃ الاخلاص ترال میں زیر تعلیم و تربیت بچوں (1) عمران نبی وانی ولد: غلام نبی وانی ساکنہ : گلزار پورہ اونتی پورہ جماعت: نویں (2) طاہر شفیع ولد: محمد شفیع گوجر ساکنہ : زراری ہاری ماچھامہ ترال جماعت: نویں (3) ملک انعام الحق ولد: محمد اسحٰق ملک ساکنہ : کچھمولہ ترال جماعت: آٹھویں (4) خالد خورشید ولد: خورشید احمد ساکنہ : لربل ترال جماعت: نویں نے شعبہ تحفیظ القرآن میں حفظ کی تکمیل کی ہے ۔ الحمد للہ علیٰ ذالک
اس سلسلے میں اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و کرم سے جلسہ دستار بندی کا اہتمام آج یعنٰی 7نومبر 2022بروز سوموار کو کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام عصر سے مغرب تک مسجد داود ترال پائین میں کیا گیا۔ تقریب میں حضرت الاقدس مولانا رحمت اللہ صاحب قاسمی صاحب تشریف فرما ہوئے ،جنہوں نے ان بچوں کی دستار بندی کی اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ اس موقع پر دعائے مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ لوگوں کی کافی تعدادنے اس مقدس تقریب میں حصہ لیا اور اس نورانی مجلس میں اپنے ایمان و ایقان کو تازہ کیا۔
یاد رہے جامعۃ الاخلاص یہ بچے دونوں،دینی و عصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔