ؓ
سید اعجاز
ترال//بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا نیشنل کانفرنس کے عمر عبد اللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے انتخابات سے قبل ہی ہار مان لی ہے ۔اس لئے اب وہ مختلف بہانے تلاش کرنے آنے والے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ابتیں کر رہے ہیں ۔الطاف ٹھاکر جمعرات کے روز ترال کی دور افتادہ گوجر بستی کارمولہ میں ایک اوٹ ریچ پروگرام کے دورے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کر رہے ہیں ۔بی جے پی ترجمان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبد اللہ کو یہ ڈر ہے خوف ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ آنے والے انتخابات میں انہیں کوئی سیٹ نہیں ملی گی ۔کیوں کہ انہیں پتہ ہے کہ وہ370اور سلف رول کے بات لوگوں کی کہی جو ختم ہوا ہے۔انہوں نے بتایا370ونٹی لیٹر پر تھا جس کو دفنایا گیا ہے ۔اور اب ان کے پاس کچھ بچا نہیں ہے اس لئے اب وہ اس طرح کے بیان دے رہے ہیں ۔۔ٹھاکر نے بتایا”پی ڈی پی کے پاس کچھ بچا ہی نہیں ہے ان کے پاس ایک حق خان صاحب تھے وہ بھی ان کے ساتھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا دونوں نے انتخابات سے پہلے ہی ہار مان لی ہے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے کھوکھلے نعروں کے سوا ان کے پاس کچھ بچانہیںہے۔الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہمیشہ یہ کوشش ہے کہ وہ پبلک اوٹ ریچ پروگرام کے تحت سماجی کے کمزورطبقوں تک پہنچ کر انکے دُکھ درد کو سننے اور سمجھنے کی کوشش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کارمولہ میں انہوں گوجر طبقے کے لوگوں سے ملاقات کی ہے جہاں انہوں نے ان کے مشکلات کو سنا جن کو حل کرنے کا یقین دلایا گیا ہے ۔جبکہ علاقے میں بہتر مواصلاتی ٹاور بھی عنقریب نصب کیا جائے گا۔ اس دوران الطاف ٹھا کر نے یہاں ایک شیڈول ٹرائب کی ایک لڑکی کی شادی پر ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی ہے ۔