ترال میں پولیس اور فورسز نے لشکر طیبہ ملی ٹینٹ تنظیم سے منسلک4ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد / مجرمانہ مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس نے آج شام جاری کرہ ایک بیان میں بتایا گرفتار شد گان میں کرامت اللہ ریشی ولد معراج الدین ریشی اور سہیل بشیر گنائی ولد بشیر آہ گنائی ساکنان چیوا الیر ترال، عادل غنی لون ولد عبدالغنی لون ساکنہ کارمولہ ترال اور ارشاد احمد کمار ولد منظور احمد کمار ساکن ترال پائین ،کے طور کی ہے پولیس نے بیان میں بتایا ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد سمیت خطرناک مواد برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاابتدائی تفتیش کے دوران، یہ بات سامنے آئی کہ گرفتارملی ٹینٹ ساتھی لشکر طیبہ کے دہشت گرد کمانڈعرف بابر عرف سماما ساکن پی او کے کے ساتھ رابطے میں تھے اور پولیس/سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے ترال کے علاقے میں آئی ای ڈی نصب کرنے کی سازش رچنے کی کوشش میں تھے۔انہوں نے بتایا اس کے علاوہ گرفتار ملی ٹینٹ ساتھی لشکر طیبہ کے سرگرم ملی ٹینٹ کو اسلحہ اور گولہ بارود کی نقل و حمل اور دیگر لاجسٹک سپورٹ میں بھی ملوث تھے۔اس کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 164/2022 تھانہ ترال میں درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کو حرکت میں لایا گیا ہے۔