اے ایم یو کے کشمیری طالب علم کو ملا انسانی حقوق کا نوبل ایوارڈ
سرینگر، 22 نومبر: وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طالب علم فہیم الاسلام کو منگل کو ان کی کتاب ‘بیونڈ دی باونڈریز’ کے لیے انسانی حقوق کا نوبل ایوارڈ ملا ہے۔ مزکورہ کتاب کو انھوں نے حال ہی میں علی گڑھ میں ایک تقریب کے دوران شائع کیا تھا- فہیم کا تعلق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اچھن گاؤں سے ہے، اور اس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 22 سالہ نوجوان دو کتابوں کا مصنف، اور 15 سے زائد کتابوں کا ‘شریک مصنف’ ہے- اس کے علاوہ فہیم جموں و کشمیر اور دنیا کے دیگر حصوں کے مختلف انگریزی اور اردو اخبارات کے لئے بھی لکھتے ہیں۔ ایک مصنف کے طور پر ان کے شاندار کارناموں کے لئے انہیں پہلے بھی مختلف جگہوں پر سراہا جا چکا ہے۔ انہیں جموں و کشمیر یو ٹی کے بہترین مصنفین میں سے ایک ہونے پر انڈین بک آف ریکارڈز اور راشٹر پرینا ایوارڈ 2020 سے بھی نوازا گیا تھا۔