سید اعجاز
ترال//وادی کشمیر کا سب ضلع ترال ایک ایسا علاقہ ہے جہاں گزشتہ کئی سال کے دورانیہاں کے نوجوانوں نے مختلف میدانوں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔تاہم علاقے میں نوجوانوں کو کھیل کھود کے حوالے سے بہتر سہولیات کی عدم دستابی کی وجہ سے یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ زیادہ تر ضائح ہوتا تھا۔تاہم سرکار کی جانب سے بجونی ترال میں ایک انڈور اسٹیڈیم تعمیر کرنے کے بعدترال کو کھیلو انڈیاسنٹر(KIC) مل گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں مختلف کھیلوں کے کچھ گزشتہ قریب دو سال سے یہاں سرگرم ہیں جو یہاں کے نوجوانوں کو ترتیت دے کر تحصیل،ضلع،یوٹی اور اس کے بعد نیشنل سطح کے لئے تیار کرتے ہیں ۔ان کھیلوں میں تھنگتا بھی ایک کھیل ہے جس کی جانب ترال کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد تربیت حاصل کر رہے ہیں اور گزشتہ کئی سال سے مسلسل ان کھلاڑیوں کی تعداد بڑ رہے اور نیشنل سطح پر اس کھیل میں کامیابی حاصل کر رہے ۔عابد احمد شاہ ولد محمد اشرف شاہ ساکن ناگہ ترال بھی کھیلوں انڈیا سنٹر میں ایک کھلاڑی ہے جس نے ترال،پلوامہ اور سرینگر میں شاندار کار کردگی کے بعد نیشنل سطح پر کھیلنے کے لئے جگہ ہموار کی ہے اور وہ کنیا کماری میں تھنگتاچمپئن شپ میں کھلیں گے۔KICترال کے تھنگتا کوچ ترال سجاد احمد نے بتایا عابد ہمار کھلاڑی ہے انہوں نے ترال اور پلوامہ اور سرینگرمیں گولڈ حاصل کرنے کے بعد حال ہی میں آرنس میں بھی گولڈ حاصل کیا ہے۔جبکہ ٹرائلز میں بھی انہوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔سجاد کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے ترال میں اس کھیل میں بہتری درج ہو رہی ہے انہوں نے کہا پہلے پانچ کھلاڑی اور اب کی بار18کھلاڑیKICترال سے نیشنل کھلیں گے ۔انہوں نے بتایا ترال کے نوجوانوں میں زبردست ٹیلنٹ ہے اور ہم بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں ان کی ترنیت میں سجاد احمد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے سالوں میں ترال کشمیر میں سب سے آگے بنانے کی کوشش میں ہیں ۔