سید اعجاز
پلوامہ //پلوامہ کے شاہ ظہور سپورٹس اسٹیدیم تملہ ہال میںجاری شاہورہ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کادوسراسیمی فائنل آج یعنی بدھ کوجمہ خانہ پلوامہ اورلاسی پورہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو پلوامہ جمہ خانہ نے جیت لیا ۔۔ٹورنامنٹ کا اہتمام بہار ادب شاہورہ نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے کیا ہے اور اس میںمیں پلوامہ اور شاہورہ تحصیلوں کی24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ضلع پلوامہ کی کئی معروف ٹیمیں بھی شامل ہیں۔شاہورہ علاقہ کے لوگوں نے ٹو رنامنٹ کے منتظمین اور ضلع انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے شاہ ظہور اسٹیدیم تملہ ہال میں بنیادی کھیل سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔بہار ادب شاہورہ کے بلال حمید شاہوری نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل سے مذکورہ اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات جن میں کھلاڑیوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ ،ٹیموں کو درکار ضروری کھیل سامان کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں ڈرسنگ روم کے تعمیراور میٹ کے فوری انتظام کا مطالبہ کیاہے ۔