سید اعجاز
ترال //ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر احمد رینہ نے گورنمنٹ ہائی اسکول ماحچھہامہ کا دورہ کیا تاکہ اسکول کے کچھ مسائل کو حل کیا جاسکے۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی طور پر اسکول کو زمین کا کچھ حصہ دینا تھا جو کہ باغات کے ذریعہ لوگوں کے ناجائز قبضے میں ہے۔ اس دوران یہاں لوگوں کوموقع پر بلایا اور مسئلہ حل کیا گیا.اسکول اتھارٹی کو زمین پر قبضہ کرنے کو کہا گیا.بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے طلباء سے بات چیت کی اور انہیں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں مشورہ دیا۔خیال رہے ہائی سکول ماحچھہامہ میں جگہ کی کمی کی وجہ سے زیر، تعلیم بچوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوامی مطالبات کو تحمل سے سنا اور فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔لوگوں نے شبیر احمد رینہ کےعوامی مسائل کو حل کرنے
File photoکی دلچسپی کی سراہنا کی یے۔