- سید اعجاز
ترال /جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیل کھود میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر کے جموںو کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ترال میں تھنگتا کھیل ان دنوں نوجوانوں میں کافی مقبول نظر آ رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان اس کھیل کی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔تاہم سب ضلع کے سیموہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کمسن کھلاڑی شیخ رومان محمدانعام سب ضلع کے پہلے تھنگتا انٹرنیشل کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس کھیل میں بہت بڑا نام کماکرنہ صرف نیشنل سطح پر جموںو کشمیر کا نام روشن کیا بلکہ انٹر نیشنل سطح کے مقابلوں میں حصہ لے کرشاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔شیخ رومان محمدانعام کے ایک قریبی رشتہ دار نے نمائندے کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاشیخ رومان محمدانعام نے مسلسل بچپن سے تھنگتا کھیل رہا ہے جس دوران انہیں نیشنل سطح کے علاوہ انٹر نیشنل سطح کے مقابلوں میں مختلف ممالک میں کھیلنے کا موقع ملا ہے ۔انہوں نے بتایا شیخ محمد رومان انعام نے جنوبی کوریا ،فلپینس وغیرہ ممالک میں بہترین کھیل کا مظاہر ہ کر کے ملک اور جموںو کشمیر کا نام روشن کیا ہے اورمختلف مقابلوں میں مزکورہ طالب علم نے گولڈ ،سلوراور برونز میڈل حاصل کئے ہیں۔جن میں ائیرنس گولڈ مڈل بھی شامل ہے۔رشتہ دار کا مزید کہنا تھا کہ انہوںنے ملک کے نصف درجن ریاستوں میں منعقد ہوئے مقابلوں میں حصہ لے کرشاندار کار کردگی دکھائی ہے ۔شیخ محمد رومان انعام اس وقت دہلی پبلک سکول میں 12ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں اور کھیلوں میں مسلسل حصہ لے رہا ہے تاہم آج کل وہ زیادہ توجہ اپنی کتابوں پر دے رہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرکار کی جانب سے گزشتہ کئی سال کے دوران مختلف کھیلوں کا کو کھیلنے کے لئے ترال میںانڈور اسٹیڈیم تیار کیا ہے جبکہ یہاں علاقے کے نوجوانوں کومختلف کھیلوں کی تربیت کے لئے الگ الگ کوچ بھی تعینات رکھے ہیں جو یہاں کے کھلاڑیوں کوکھیل کے میدان میں آگے لے جانے میں دن رات کوششوں میں ،مصروف رہتے ہیں۔ان کھیلوں میں ایک کھیل تھنگتا بھی ہے جس کے کئی کھلاڑی اب تک نیشنل سطح تک پہنچ گئے ہیں۔