سری نگر:24،نومبر: کے این ایس : ´ بابائے صحافت اردو روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثنا الله بٹ کی 13 ویں برسی پر سماج کے مختلف طبقوں نے یاد کر کے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق روز نامہ آفتاب کے بانی مرحوم خواجہ ثناءبٹ کی برسی پر سیاسی ، سماجی ,صحافتی حلقوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر یو ٹی کے تمام ادبی تنظیموں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی خدمات کو یاد کیا۔ آفتاب کے بانی خواجہ ثنا ء الله بٹ کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔بابائے صحافت خواجہ ثنا ءبٹ بٹ کی برسی کے موقعے پر متعدد سیاسی، سماجی ،صحافتی، ادبی اور مذہبی انجمنوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو یاد کر کے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔وادی کے نامور شاعر ،ادیب اور قلمکار عبدل رحمان فدا نے خواجہ ثناء الله بٹ کو 13 برسی پر یاد کرتے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنے قلم کے ذریعے جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی عوامی مسائل کو ارباب اقتدار تک پہنچانے میں جو رول ادا کیا ہے اس کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم خواجہ ثناء الله بٹ ایک قابل قدر صحافی تھے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ادھر پلوامہ ورکنگ جنرل لسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ارشاد نے خواجہ ثنا ءبٹ کو 13ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنے قلم سے کشمیری قوم کی بے لوث خدمت کی ہےجس کے لئے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اس دوران ندائے کشمیر کے چیف معراج الدین فراز نے مرحوم کو صحافت کا ستارہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعا کی۔ نمائندے کے مطابق اردو روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثنا ءبٹ کی 13ویں برسی پر کئی ادبی تنظیموں جن میں ڈسڑکٹ کلچرل سو سائٹی پلوامہ ، نو ادبی کاروان پلوامہ، مراز ادبی سنگم، سمیت وادی کشمیر کے صحافتی حلقوں نے مرحوم کی خدمات کو یاد کر کے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔مرحوم سال 2009 میں آج ہی کے دن یعنی 25 نومبر کو انتقال کر گئے تھے۔