بڈگام:۴۲،نومبر:ایس ایس پی بڈگام شری طاہر سلیم نے ریاست جھارکھنڈ کے30ڈی وائی ایس پی پروبیشنری ٹرینیز کے ایک گروپ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جو اس وقت بھارت درشن کے دورے پر ہیں جو آج اختتام پذیر ہوا ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق بات چیت کے دوران، ایس ایس پی بڈگام نے جموں و کشمیر پولیس، سی اے پی ایف اور جموں و کشمیر یو ٹی میں آر آر یونٹوں کے کام کے کچھ تجربے کو شیئر کیا اور بتایا کہ کس طرح سی آر پی ایف، آرمی، بی ایس ایف اور دیگر فورسز کے درمیان ہم آہنگی برقرار رکھی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی بڈگام نے جموں و کشمیر بالخصوص ضلع بڈگام میں امن برقرار رکھنے میں پولیس اور دیگر فورسز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امن و امان، دہشت گردی اور منشیات سمیت انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انتہائی حالات سے نمٹنے میں جموں و کشمیر پولیس کے ورک کلچر پر بھی روشنی ڈالی۔ ایس ایس پی بڈگام نے یوٹی میں جموں و کشمیرپولیس کی طاقت، ترتیب اور تعیناتی کی بھی وضاحت کی جس میں روزمرہ کے حالات کے انتظام میں کردار ہے۔ بعد ازاں جھارکھنڈ پولیس کی جانب سے سینئر ڈی وائی ایس پی شری ہیرالال روی نے ایس ایس پی بڈگام کو شکریہ کا ووٹ اور میمنٹو پیش کیا۔