- سید اعجاز
پلوامہ //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنچائیت حلقہ ہونی پورہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تعمیر و ترقی کے اعتبار سے انتہائی پسماندہ تھا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو روز مرہ کے مسائل کے لئے انہیں طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔تاہم مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کے موجودہ سرپنچ کی کوششوں کی وج سے علاقے میںکام کاج شروع ہونے لگا ہے اور عوامی حلقوں نے اطمنان کا اظہار کر کے سرپنچ رتن لال پنڈتا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے طبی سنٹر اور کھیل کے میدان کو وسعت دی جائے۔انہوںنے پنچایت میں گلی کوچوں کو پختہ بنانے، ٹرانسفروں کی مانگ کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی کا بھی مطالبہ کیا۔آبادی نے وانپورہ میں آستان عالیہ کے احاطے کی خوبصورتی اور گاوں سے گزرنے والی ندی کے دونوں طرف بنڈھ کی تعمیر اور مندر کی تعمیر نو اور آستان عالیہ کے کے سامنے عقیدت مندوں کے بیٹھنے کے لیے ایک پارک کا بھی مطالبہ کیا ہے۔آبادی نے میراج ہال اور بچوں کے کھیل کود کے لیے کھیل میدان کی مانگ کی ہے۔ادھرپنچایت حلقہ ہونی پورہ وانپورہ بلاک نیوہ کے سر پنچ رتن لال پنڈتا نے بتایاانہوں نے حال ہی میں بیک ٹو ولیج 4 پروگرام میںلوگوں اورعوامی وفود اپنے اپنے علاقوں میں درپیش درپیش مسائل سے اہم جانکاری حاصل کی،جس دوران بعض مسائل کا موقع پر ہی حل کیا گیا ہے اور لوگوں نے مختلف معمالات کے حوالے سے اپنے تجاویز پیش کئے ہیں ۔اس دوران کچھ اہم معاملات کو انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کی عوام کو یقین دہانی کی۔انہوں نے عوام کو یقین دیا کہ وہ بغیر دیر کیے تمام مانگوں کو سرکا ر کی نوٹس میں لاکر ایسے معاملات کو فعال بنانے میں کی کوشش کرے گا۔ انہوں عوام کو یقین دہانی دی کی کہ ضلع انتظامیہ کے بھر پور تعاون سے آنے والے دنوں میں عوام کے درپیش مسائل کا حل ہوگا۔