سری نگر:۲،دسمبر:آسمان پر بادل چھائے رہنے کے نتیجے میں جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات سری نگر ،گلمرگ اورپہلگام سمیت پوری کشمیر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری ریکارڈ کی گئی ۔اس دوران جمعے کوپورے دن کشمیرمیں بادل چھائے رہے تاہم جمعرات کے برعکس جمعے کودن میں سردی کی شدت کم محسوس کی گئی ۔اُدھر محکمہ موسمیات نے پھر کہاکہ جموں وکشمیرمیں 10 دسمبر تک موسم خشک رہنے کاامکان ہے ،تاہم انہوںنے کہاکہ موسم خشک رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئے گی