پلوامہ:۵۱، دسمبر:جے کے این ایس : عوامی رسائی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، پلوامہ میں پولیس نے پولیس پوسٹ نیوا میں پی سی پی جی میٹنگ کی سہولت فراہم کی۔میٹنگ کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ نے انچارج پولیس چوکی نیوا کے ہمراہ کی اور اس میں چک پورہ نیوا پلوامہ کے نمبرداروں، چوکیداروں، معززین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔جے کے این ایس کے مطابق میٹنگ کے دوران شرکاءنے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اٹھایا، جس پرچیئرنگ آفیسر نے شکایات کو تحمل سے سنا اور اس کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کے لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور دیگر محکموں کے مسائل متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرنگ آفیسر نے شرکاءکو علاقے میں امن کو برقرار رکھنے اور ملک دشمن وسماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی زور دیا گیا جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔میٹنگ کے شرکا نے سماجی برائیوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کمیونٹی انٹریکشن میٹنگوں کو آسان بنانے میں پولیس کی کوششوں کو بھی سراہا جہاں شرکاءآزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔