سید اعجاز
ترال // جنوبی کشمیر کے آری پل ترال میں جمعہ کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک مکان ایک گاو خانہ مکمل طور خاکستر ہوا یے جبکہ ایک مکاننکو نقصان پہنچاہے۔مقامی ذرائع نے بتایایا آگ صبح 5 بجے کے قریب خضرمحمد لون ولد اسد الله لون کے مکان سے ظاہر ہوا ہے جس نے ساتھ میں موجود ایک گاو خانے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔جبکہ ایک اور مکاننکو بھی نقصان ہہنچا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا آگ ظاہر ہونے کے ساتھ ہی فائر اینڈ ایمر جینسی محکمے کو مطلع کیا گیا ہے جنہوں نے ترال سے یہاں پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آری پل تحصیل میں لوگ فائر اینڈ ایمر جنسی سنٹر کے مرکز کو، قائم کرنے کا مطالبہ کر، رہے ہیں۔ادھر ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نےواقعے ہر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کو فوری طور امداد کا مطالبہ کیا یے۔