سری نگر:17،دسمبر: کے این ایس : نیشنل کانفرنس کے ریاستی سکریٹری اور سابقہ وزیر ڈی ایچ پورہ کانسٹچونسی ڈاکٹر سکینہ ایتو نے ہفتہ کے روز دمہال ہانجی پورہ بلاک کے دور دراز دیہات نندی مرگ، یاریکھا ڈی ایچ پورہ کا دورہ کیا اور وہاں عوامی میٹنگوں کا سلسلہ منعقد کیا، اور علاقے کے سرکردہ کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔علاقے کے لوگوں نے سابقہ وزیر کو پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم کے شعبے کی اپ گریڈیشن بالخصوص روڈ کنیکٹیویٹی سے متعلق اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ نیشنل کانفرنس کی لیڈر سکینہ ایتو نے لوگوں کے مطالبات کو تحمل سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو اولین ترجیحات میں حل کیا جائے گا۔ مطالبات کا جواب دیتے ہوئے سابقہ وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔ انھوں نے کارکنوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ زمینی سطح پر نیشنل کانفرنس کو مضبوط کرے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ لوگوں کے لیے دستیاب ہیں اور وہ کسی بھی وقت ان سے رابطہ کر سکتے ہیں