منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ملک کے لوگوں کوکشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہئے

پنڈتوںکی بحالی کاسلسلہ جاری،2023میں2مرحلوںمیں3000گھر دئیے جائیں گے جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، کوئی بھی کسی بھی ریاست میں کام کر سکتا ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

by Srinagar Mail
26/12/2022
A A
ملک کے لوگوں کوکشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کو مذہب کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہئے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۶۲، دسمبر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر کشمیری پنڈتوں کے قتل کو دیکھنا بند کرنا چاہئے کیونکہ وادی میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی قتل کیا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میں بتایاگیاکہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے پیر کوایک تقریب کے دوران کہاکہ ”یہ سوچ ہے کہ کچھ افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں اور کی کشمیری پنڈت ہدفی حملوں یعنی ٹارکٹ کلنگ کے شکار ہوئے ہیں، لیکن ایک دوسراپہلو بھی ہے، اسے دھرم یامذہب کے آدھاریابنیاد پر دیکھنے کی کوشیش ملک کو بند کر دینا چاہیے۔ کافی تعداد میں دوسرے لوگ بھی مارے گئے ہیں۔، انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آئیڈیا ایکسچینج میں کہا کہ ان ہلاکتوں پر جھوٹی داستان پھیلائی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ وادی کشمیر کے لوگ بھی مارے گئے ہیں،ایسے مزدور بھی ہیں جو سیب کے موسم میں بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ سے آتے ہیں۔ منوج سنہا نے کہا کہ2یا3 واقعات ہوئے، لیکن ایک (جھوٹی) داستان پھیلائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ ہیں جو اُنہیں مقامی یا باہر کے لوگ بتاتے ہیں لیکن ہمیں اس میں نہیں پڑنا چاہیے۔ وہ لوگ جو رہائشی ہیں (مقامی) یقین رکھتے ہیں کہ ان (مزدوروں) کا یوٹی جموں وکشمیرکی کی معیشت میں بہت بڑا کردار ہے۔اُن کا اس کی ترقی میں کردار ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، کوئی بھی کسی بھی ریاست میں کام کر سکتا ہے،انہیں یہاں کام کرنے کا حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کا بھی یہی حال ہے،کشمیر میں اکثریت ہے جو اس کی تعریف کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ دوسرے لوگ آئیں اور کام کریں۔ منوج سنہا کاکہناتھاکہ ہم ان کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ سیب کے سیزن کے دوران، ہمارے پاس ان کی مالی اور سماجی حفاظت سے متعلق رہنما خطوط تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکہ مرکزی حکومت نے کشمیری پنڈتوں کے لئے بحالی کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 3000 نوکریاں، 3000 گھر شامل تھے۔ دوسرے مرحلے میں بھی ایسا ہی ہے۔ مجموعی طور پر 6000 گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن صرف 700 کے قریب گھر ہی مکمل ہو سکے۔انہوںنے کہاکہ جب میں اگست 2020 میں وہاں پہنچا تو دوسرے مرحلے میں تجویز کردہ ملازمتیں پ±ر نہیں ہوئی تھیں اور پہلے مرحلے سے بھی کچھ اسامیاں خالی تھیں۔ یہ آسامیاں کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے رضاکارانہ طور پر خالی رکھی گئیں۔لیکن آج، میں کہہ سکتا ہوں کہ 134 آسامیوں کو چھوڑ کر باقی تمام بھری ئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مکانات کے بغیر کشمیری پنڈتوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن آج، تمام 6000 مکانات کےلئے زمین دستیاب کر دی گئی ہے، اور 2 کو چھوڑ کر، تعمیر کے تمام ٹینڈرز مکمل ہو چکے ہیں۔ منوج سنہا نے کہاکہ تقریبا 10 دن پہلے، میں ذاتی طور پر ۲ مقامات بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں معائنہ کے luy گیا تھا۔ انہوںنے اعلان کیاکہ اپریل 2023میں کشمیری پنڈتوں کو 1200 گھر دئیے جائیں گے۔ اگلے دسمبر تک مزید 1800 مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ سری نگر میں ایک بڑا ہاو¿سنگ کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کام کو جلد مکمل کرنا ہماری ترجیح ہے اور ہمیں امید ہے کہ تمام 6000 مکانات جلد مکمل ہو جائیں گے۔کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وہ وادی میں ان کے غم و غصے کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں تمام لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا،میں ذاتی طور پر بہت سے لوگوں اور کچھ تنظیموں سے ملا، میں نے ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے جو مسائل اٹھائے، میں یہاں بڑی ذمہ داری کے ساتھ بات کر رہا ہوں، میں نے ذاتی طور پر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے، وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہتے تھے،اورآہستہ آہستہ ہم لوگوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر میں تعینات کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ اب اگر ملازم محکمہ دیہی ترقی سے ہے تو اسے شہر میں تعینات نہیں کیا جا سکتا، لہذا، وہ ضلع ہیڈکوارٹر کے پڑوس گاو¿ں میں تعینات ہے، کچھ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ہیں لیکن پولیس نے کہا تھا کہ یہ محفوظ ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

خطہ چناب کے آرپار شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ کاسلسلہ جاری

Next Post

جموں و کشمیرمیں آنے والے ہفتوں کےلئے کورونا وائرس کی کم گردش کی پیش گوئی

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
ماسک کا استعمال کریں، غیر ملکی سفر سے گریز کریں

جموں و کشمیرمیں آنے والے ہفتوں کےلئے کورونا وائرس کی کم گردش کی پیش گوئی

رام بن میں تیل ٹنکر حادثے کا شکار، ہاری ترال سے تعلق رکھنے والا والدین کا اکلوتا بیٹا لقمہ اجل

رام بن میں تیل ٹنکر حادثے کا شکار، ہاری ترال سے تعلق رکھنے والا والدین کا اکلوتا بیٹا لقمہ اجل

نئے سال کی آمد پر جشن یا اپنا محاسب

نئے سال کی آمد پر جشن یا اپنا محاسب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail