سری نگر:۴۲، دسمبر: جموں و کشمیر میں رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ کاسلسلہ جاری ہے ۔جہاں پانپور،اونتی پورہ ،پہلگام اور گلمرگ سردترین مقامات رہے ،وہیں سری نگر میں رواں موسم کی دوسری سردترین رات ریکارڈ کی گئیں جبکہ بارہمولہ ،کپوارہ اور بھدرواہ میں اس موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔دوران شب سردی کی شدت برقرار رہنے کی وجہ سے جھیل ڈل اورآنچار سمیت کئی آبگاہوں کے منجمدحصوں کادائرہ مزید وسیع ہونے کیساتھ ساتھ جمی ہوئی اوپری سطح مزیدسخت ہوگئی ۔جبکہ سری نگر ،کپوارہ ،بارہمولہ ،پانپور اور اونتی پورہ سمیت کئی علاقوںمیں پانی کے نل جم گئے اور پانی کی سپلائی میں ہفتہ کی صبح کافی وقت تک خلل پڑا۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کئی ہفتوں سے جاری خشک موسم کی لہر اورآسمان صاف رہنے کی وجہ سے کشمیر وادی کیساتھ ساتھ جموں صوبے میں بھی سردی کی لہر برقراررہے ،اور بیشتر علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا