نمائندے سے
ترال//ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے ایک بیان میں سب ضلع ترال کے انتظامیہ کے رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے تحصیل آری پل کے تمام اہم رابطہ سڑکوں تقریباً قابل آمد رفت بنایا جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا ۔انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ بجلی کے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں گزشتہ صبح سے بجلی سپلائی متاثر ہے جس کو فوری طور بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے بتایا میں عوام اور افسران کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انتظامیہ علاقے میں انتہائی متحرک نظر آرہا ہے ۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ برف باری شروع ہونے کے ساتھ ہی سب ضلع کے مختلف علاقوں،دفاتر میں گئے جہاں رات دیر گئے تک علاقے میں سہولیات اور کام کاج کا جائزہ لیا ۔منظور احمد گنائی نے لوگوں سے اپیل کی کہ سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ یہاں بجلی سپلائی کی بحالی کا کام جاری ہے اس لئے عوام کو کسی پریشانی کی ضرورت نہیں وہ صرف تھوڑی صبر و تحمل سے کام لیں ۔