سری نگر:14،جنوری: صوبائی انتظامیہ کی جانب سے بر فانی تودے گرنے آنے کی وارنگ کے بیچ شمالی کشمیر کے ضلع باننڈی پورہ کے گریز علاقے میں ایک برفانی تودہ گر آیا تاہم اس واقعے میں کسی نقصان کی کووئی اطلاع نہیں ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سنیچر کے روزایک برفانی تودہ گرآیا ہے تاہم اس واقعے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا گریز کے تلیل علاقے میںبھاری بھر کم برفانی تودہ گرآیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تودہ گر آنے کے بعد کئی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کیا گیا ہے ۔اسے قبل گزشتہ دنوں گاندربلکے سونہ مرگ علاقے میں ایک برفانی تودہ گرآیا تھا جس کے نتیجے میں دو مزدور لقمہ اجل بن گئے تھے جس کے بعد صوبائی انتظامیہ نے برفانی تودے گرآنے کی وارنگ جاری کی تھی اور عوام کو ایسے علاقے میں جانے پرہیز کی تاکید کی گئی تھی جہاں تودے گرآتے ہیں ۔