پیرزادہ سعید
کرناہ //ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کی ذاتی اور بروقت مداخلت کی وجہ سے کرناہ کی ایک حاملہ خاتون کو کرناہ سے کپوارہ پہنچایا گیا جس کی لوگوں نے سرہانا کی ہے ۔معلوم رہے کہ کرناہ کپوارہ شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند پڑی ہے اگرچہ شاہراہ کی بحالی کا کام چل رہا ہے البتہ موسم سازگار نہ ہونے اور برفانی تودوں کے گرنے کی وارننگ کے پیش نظر شاہراہ کی بحالی میں رکاوٹیں پیش ارہی ہیں ۔اسی بیچ کرناہ سب ضلع ہسپتال میں زچگی میں مبتلا ایک خاتون سمیت کئی مریضوں کو بھی سرینگر منتقل کرنا ضروری بن گیا تھا تاہم آج صبح
ٹنگڈار سے سری نگر کے لیے دو مریضوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچایا گیا، اس طرح مریض کی جان بچ گئی۔ معلوم رہے کہ چترکوٹ کی 38 سالہ حاملہ خاتون، نصرت بیگم،زوجہ علی اصغر، ساکن چتر کوٹ کو بلاک ٹیٹوال سے ٹنگڈار منتقل کیا تھا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے بتایا انتظامیہ نے اس حوالے سے سیول جہاز کےلئے مدد حاصل کی تاہم کل موسم سازگار نہ ہو سکا اور سیول جہاز سرینگر سے اڑان نہیں بھر سکا ۔انہوں نے کہا ہم نے اس تعلق سے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ ڈاکٹر ڈی ساگر دتاترے سے اس متعلق رابطہ قائم کر کے انہیں پوری جانکاری دی انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اس وقت جان بچانے ضروری ہے تو انہوں نے فوج سے مدد حاصل کی اور صبح جہاز کے ذریعے زچگی میں مبتلا خاتون سمت دیگر دو مریضوں کو اج صبح ٹنگڈار ہیلی پیڈ سے ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد، تحصیلدار اور ایس ایچ او کی موجودگی میں ایئرلفٹ کیا گیا۔ مریض کے ساتھ ایک میڈیکل آفیسر اور ایس ڈی ایچ ٹنگڈار کا ایک اٹینڈنٹ بھی تھا۔مقامی سیول سوسائٹی اور کرناہ کی عوام نے مریض کو ایئر لفٹنگ میں بروقت مداخلت کرنے پر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، انڈین آرمی کے برگیڈ کمانڈر کرناہ این کے داس ، ایس ڈی ایم کرناہ اور بی ایم او کی کوششوں کو سراہا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ شب ہندوستانی فوج کے 2 جوانوں نے جو کہ شکتی وجے برگیڈ ٹنگڈار کے تھے ،نے سب ضلع ہسپتال میں اک خاتون کو خون کا عطیہ دے کر اس کی جان بچای ۔اس ضمن میں بھی کرناہ عوام و سول سوسائٹی کرناہ کمانڈر این۔کے۔داس کا شکریہ ادا کرتے ہیں