سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میںمنگل کے روز ڈسٹرکٹ SILAMBAMچمپئن شپ پلوامہ2022-23منعقدہوئی پہلی بار منعقد ہوئی جس میں علاقے کے مختلف تعلیمی زونوں سے تعلق رکھنے والے الگ الگ عمر کے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔اس موقعے پر اس نئی کھیل کا ایک مقابلہ بھی منعقد ہوا جس کو سامعین نے سراہنا کی ہے ۔جبکہ کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ۔تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کرنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایانوجوانوں کو کھیل کود میں بڑ چڑ کر حصہ لینے اور ہر کھیل میں پروفیشنل طریقے سے کھیلنا چاہے ۔انہوں نے بتایا جو بچہ یا نوجوان کھیل کود میں حصہ لے رہے ہیں وہ اپنے مہذب طور طریقوں سے دور سے پہچانا جاتا ہے جو جسمانی اور ذہنی طور بھی فٹ ہوتا ہے ایسو سی ایشن کی صدر سائمہ منظور نے بتایا کہ ایسو سیا یشن کی جانب سے یہاں چمپئن شپ منعقد ہوئی ہے یہ کھیل بلکل نئی ہے اور بچوں کی ایک بڑی تعداد یہاں آئی تھی اور بچے بے چین ہے اس میں کھیلنے کے لئے انہوں بچوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے کھیلوں میں حصہ لیں تاکہ انہیں تعلیم کے میدان میں بھی اس کھیل سے کافی فائدہ ہوگا انہوں نے بتایا بہت جلد اس کھیل کا مقابلہ تامل ناڈو میں منعقد ہو رہا ہے جس کے لئے بچوں کو منتخب کرنا ہے ۔اس دوران آر گنائزس اور ایسو سی ایشن کے باقی لوگ بھی موجود رہے خیال رہے ترال میں بچے اس وقت مختلف کھیلوں میں ملکی سطح حصہ لے رہے ہیں۔