سپورٹس ڈیسک
سرینگر: شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والے "سکائی مارشل آرٹ” سے وابستہ تین کھلاڑیوں نے نیپال میں گولڈ میڈل جیت کر وادی کشمیر اور اپنے ضلعے کا نام روشن کر دیا ہے۔ سرینگر میل کو ملی اطلاعات کے مطابق کٹھمنڈو نیپال میں 7th سکائی سوتھ ایشین انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے دورن "سر وسیمز سکائی مارشل آرٹ کلب سرینگر” سے وابستہ تین کھلاڑیوں، جن میں محمد اذان آہنگر، آصفہ شفی اور ظہا سجاد شامل ہیں، نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تین گولڈ میڈل اپنے نام کئے ہیں، جس پر کلب کے منتظمین نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کھلاڑیوں نے حال ہی میں ریاستی اور قومی مقابلوں میں بھی اچھے کارنامے انجام دئیے ہیں، جس کے بعد انہیں سوتھ ایشین گیمز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔۔۔