ؒ
ترال//سب ضلع ترال کے تحصیل آری پل مسلسل ترقی کر رہا ہے اور کل ملا کر عوام کو کئی دہائیوں بعد روز مرہ کے مسائل سے نجات مل رہا ہے علاقے میں گزشتہ کئی سال کے دوران دہائیوں کے بعد رابط سڑکوں کوتعمیر کیا گیا جس کے وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں آسانی پیدا ہوئی ۔علاقے میں سرکار نے پہلی بار کچھ بستیوں تک سڑک رابطے تعمیر کئے ہیں جہاں لوگ مجبوراً لمبی مسافت پیدل طے کرکے منزل مقصود تک پہنچ جاتے تھے ساری صورتحال کی وجہ سے علاقے میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر حال میں تحصیل آری پل ضلع پلوامہ میں نمبر 1پر آیا ہے اور اس علاقے کے لوگوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے سرکار ضلع و سب ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ علاقے کے دہی نمائندوں کا بھی ایک بڑ رول ہے جس میں ڈی ڈی سی ممبر کا نام سر فہرست ہے ۔سرکار کی جانب سے آج آری پل جواہر پورہ رابط سڑک کو تعمیر کرنے کی منظور مل گئی ہے جس پر علاقے کی آبادی نے خوشی کا اظہار کیاکیوںکہ مزکورہ سڑک کی تعمیر لوگوں کا دیرینہ ،مطالبہ تھا۔ادھر ڈی ڈی سی ممبر آری پل ترال منظور احمد گنائی نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ علاقے کے لوگوں کا ایک خواب تھا کہ یہ سڑک کب تعمیر ہوگی اور اسے پہلے2021تک کئی بار اس کا ڈی پی آر بیجا گیا تھا تاہم اس کی منظوری نہیں ،ملی تھے ۔ انہوںنے کہا2021کے بعدایک مکمل سروس کی گئی ہے اور اس وقت کے ڈی سی نے ایک میٹنگ منعقد کی ہے جس کے بعد ایک میٹنگ منعقد ہوئی ہے جس میں تمام افسران اور ترال کے تینوں ڈی ڈی سی بھی مووجود تھے اورمیں نے تین سڑکوں جس میں شاہ آباد میڈورہ ،گوجر بستی گلشن پورہ اور آری پل لام سٹرک شامل ہے انہوں نے بتایا آج آری پل لام سٹرک کو تعمیر کرنے کی منظوری ملی ہے اور دیگر دو سڑکوں کے لئے بھی جد و جہد جاری ہے ا مید کی جا سکتی ہے دونوں سڑکیں بہت جلد تعمیر ہوں گے ۔انہوں اس حوالے سے سرکار ضلع اور سب ضلع انتظامیہ کا س حوالے سے شکریہ ادا کیا ہے ۔