کولگام:۳۲، فروری: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہال ہانجی پورہ کے نور آباد علاقے میں جمعرات کو مٹی کے تودے گرنے سے ایک رہائشی مکان اور کچھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق نور آباد میں شالمچی یاری کھاہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں فیاض احمد حجام اور عبدالمجید حجام کی تقریباً 3سے5دکانوں کو نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں نے کہاکہ ایک رہائشی مکان کو بھی کچھ حد تک نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کولگام کی ایک ٹیمحقائق کا پتہ لگانے کے لئے موقع پر پہنچی،اورانہوںنے لینڈسلائیڈنگ سے پیداشدہ صورتحال کیساتھ ساتھ یہاں ہوئے نقصانات کابھی جائزہ لیا۔ حکام نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کولگام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ نور آباد بشیر الحسن نے کہا کہ متعلقہ تحصیلدار نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کو ملبے سے بحال کرنے کے لئے مزدوروں اور مشینری کو بھی کام میں لگا دیا گیا ہے۔