سری نگر/03مارچ2023ئحکومت جموں وکشمیر کی طرف سے تصور کی گئی مشن یوتھ اقدام کے تحت ” ممکن سکیم ‘ نوجوانوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے مد د گار ثابت ہو رہی ہے جو سماجی ترقی اور فلاح و بہبود میں زبردست طریقے سے اَپنا حصہ اَدا کرسکتے ہیں۔اِس سکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو ٹرانسپورٹیشن شعبے میں دیرپا روزی روٹی قائم کرنے کے لئے رعایتی بُنیادوں پر چھوٹی کمرشل گاڑیاں خریدنے میں سہولیت فراہم کی جاتی ہے ۔” ممکن “ ایک لائیو لی ہڈ پروگرام ہے جو بُنیادی طور پر 18 سے 35 برس کی عمر کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔
سکیم سے نوجوانوں کی بینکنگ پارٹنر کے ساتھ چھوٹی کمرشل گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں جس سے خریدی جانے والی گاڑی کی آن روڈ قیمت پر صد فیصد تک قرض کی سہولیت دی جائے گی۔اِس کے علاوہ مشن یوتھ گاڑی کی آن روڈ قیمت( جو بھی کم ہو) کے لئے 80,000 روپے یا 10 فیصد کی رقم پیشگی سبسڈی کے طور پر فراہم کرتا ہے اور گاڑیوں کے مینوفیکچررز (حکومت کے سکیم پارٹنر) اس پر نہ کہ سبسڈی کی رقم سے کم خصوصی رعایت فراہم کرتے ہیں۔سکیم کی عمل آوری کو مکمل طور پر شفاف اور تیز تر بنانے کے لئے اِس سکیم کو ڈیجیٹل طورپر چلانے کے لئے جے کے۔اِی۔سروسز پورٹل پر ایک ماڈیول تیا ر کیا گیا ہے۔جموںوکشمیر اِنتظامیہ نئے کاروباری اِداروں کے قیام یا آمدنی پیدا کرنے کے لئے موجودہ منصوبوں کی توسیع اور جدید کاری کے لئے مالیات کی سہولیت بھی فراہم کر تی ہے۔