سری نگر:20،اپریل: کے این ایس : حکام نے جمعہ سے سری نگر میں ٹیولپ گارڈن کو عام لوگوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ قریب ایک ماہ تک باغ کا3.65لاکھ سیاح اس باغ کا دورہ کر چکے ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پھول ختم ہو چکا ہے۔”چونکہ ٹیولپ بلوم تقریباً ختم ہو چکا ہے، ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیولپ گارڈن، سری نگر عام لوگوں کے لیے 21.04.2023تک بند رہے گا”۔19 مارچ کو اس کے کھلنے کے بعد سے مقامی لوگوں سمیت ریکارڈ 3.65 لاکھ سیاح اس باغ کا دورہ کر چکے ہیں۔خیال رہے باغ گل لالہ میں لاکھوں کی تعداد میں پھول کھلتے ہیں جبکہ باغ دیکھنے کے لئے سیاحو کی بڑی تعداد باغ کا دورہ کرتے ہیں۔