سید اعجاز
ترال//ترال میں فوج کے42آر آر کی جانب سے ایک افطار پارٹی کا ہتما م کیا گیا ہے جس میں فوج،پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ میڈیا سماجی کار کنان مذہبی شخصیات وغیرہ نے شرکت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فوج کے 42RRکی جانب سے بٹالین ہیڈ کواٹر بجونی ترال میں بدھ کی شام ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے جس میں فوج کے سیکٹر1کے کمانڈر،ایس ایس پی اونتی پورہ،کمانڈنگ افسران سی آر پی ایف،تحصیل دار ترال ،کئی معروف سماجی کار کنان،صحافتی برادری،چند مذہبی شخصیات ،سیول انتظامیہ کے افسران،ڈگری کالج ترال کے اور بائز ہائر سکنڈری سکول ترال کے پرنسپل کے علاہ دیگر لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی ۔اس دورا ن بٹالین کے کمانڈنگ افسر راج کمار پکی اور دیگر عہدہ داروں نے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ یہاں بعد میں مدعو مہمانوںنے بٹالین کے اس اقدام کے لئے فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔