|
|
![]() ![]() |
||
|
سرینگر۔ 10؍ مئی۔۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے بدھ کو سری نگر میں پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔ ان کے ساتھ ڈائریکٹر آئی بی، شری تپن کمار ڈیکا بھی تھے۔ میٹنگ میں ڈی جی پی جموں و کشمیر شری دلباغ سنگھ، ڈی آئی بی، شری تپن کمار ڈیکا، ایڈیشنل چیف سکریٹری جموں و کشمیر، جناب آر کے گوئل،ڈی جی سی آئی ڈی جے اینڈ کے شری آر آر سوین، اے ڈی جی پی جموں، شری مکیش سنگھ، اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر پی ایچ کیو، شری ایم کے سنہا، آئی جی پی ٹریفک جے اینڈ کے، شری وکرم جیت سنگھ اور ڈویژنل کمشنر کشمیر شری وجے کمار بدھوری نے بھی شرکت کی۔ مرکزی داخلہ سکریٹری کا پی ایچ کیو پہنچنے پر ڈی جی پی جموں و کشمیر اور افسران کی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی جی پی جموں و کشمیر اور دیگر افسران نے مرکزی داخلہ سکریٹری کو جموں و کشمیر پولیس کے کام اور یو ٹی میں امن برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر، ڈی جی پی نے جموں و کشمیر پولیس کے تمام رینک کی جانب سے مرکزی ہوم سکریٹری اور ڈی آئی بی کو محبت اور احترام کے نشان کے طور پر یادگاری نشانات پیش کیے-