سرینگر:۰۱،مئی:رواں ماہ کی22سے24تاریخ تک جھیل ڈل سری نگر کے کنارے پرواقعSKICCمیں منعقد ہونے والی جی20سیاحتی ورکنگ گروپ کی 3روزہ میٹنگ اوراس میں شرکت کیلئے آنے والے200سے زیادہ ملکی اور غیرملکی مندوبین کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے شہر سری نگرمیں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کردئیے ہیں ۔پولیس ،سی آرپی ایف اورایس اﺅ جی اہلکاروںنے بدھ کو سیول لائنز سمیت کئی علاقوںمیں گشت کرتے ہوئے صورتحال پرکڑی نگاہ رکھی جبکہ شہر کے اندرونی علاقوںمیں پولیس وفورسزنے گاڑیوں اورموٹرسائیکلوںکی چیکنگ کا سلسلہ تیز کردیاہے ۔اس دوران مسافروں اورراہگیروںکے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جارہے ہیں ۔خیال رہے جی 20اجلاس کے دوران جھیل ڈل کے اندر میرین کمانڈوز تعینات رہیں گے جبکہ مقام تقریب یعنیSKICCکے گردونواح میں نیشنل سیکورٹی گارڈس(NSG) اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (SOG) کے ساتھ فول پروف سیکورٹی کےلئے تعینات کیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی داخلہ سیکرٹری اور ڈائریکٹر انٹلی جنس بیورﺅ کی جانب سے منگل کو تین الگ الگ میٹنگوںمیں جی20اجلاس،سالانہ امرناتھ یاترا اورآنے والے سیاحتی سیزن کے پیش نظر شہر سری نگرسمیت کشمیر وادی میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کے بعد بدھ کے روز شہر کے سیول لائنز سمیت مختلف حساس علاقوںمیں پولیس وفورسزکے دستوںکو چوکنا دیکھاگیا۔پولیس ،سی آرپی ایف اورایس اﺅ جی اہلکاروںنے بدھ کو سیول لائنز سمیت کئی علاقوںمیں گشت کرتے ہوئے صورتحال پرکڑی نگاہ رکھی۔سیکورٹی اہلکاروںنے سیول لائنز کے مختلف بازاروں کیساتھ ساتھ امیرا کدل سے پولوویو تک آبی گزر بنڈ سے گشت کیا۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس ،فورسزاوردیگرسیکورٹی اہلکاروںکو چوکنا کردیاگیا ہے تاکہ امن مخالف قوتوں اورعناصر کی کسی بھی طرح کی سازش یا منصوبے کوبروقت ناکام بنایاجائے ۔انہوںنے کہاکہ جی 20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ ایک بین الااقوامی ایونٹ ہے،اسلئے سری نگر شہر سمیت پوری وادی میں سبھی سیکورٹی ایجنسیوںکو متحرک کردیاگیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ منگل کو مرکزی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلا اورڈائریکٹر انٹلی جنس بیوروکی موجودگی میں ہوئی میٹنگوںمیں جی 20اجلاس اوراس میں شامل ہونے والے تقریباً200سے زیادہ ملکی اور غیرملکی مندوبین کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے شہر سری نگرمیں سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔انہوںنے کہاکہ شہر کے اندرونی علاقوںمیں جگہ جگہ چیک پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں ،جہاں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوںکو روک کران کی تلاشی لی جاتی ہے اور ساتھ ہی ان میں سوار مسافروں کیساتھ ساتھ کہیں کہیں راہگیروںکے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جاتے ہیں ۔ذرائع کامزید کہناتھاکہ اعلیٰ سطحی میٹنگوںمیں 22سے24مئی تک ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے والی جی20سیاحتی ورکنگ گروپ کی 3روزہ میٹنگ کے دوران مقام تقریب کے اردگرد نیشنل سیکورٹی گارڈس(NSG) اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (SOG) کے ساتھ فول پروف سیکورٹی کےلئے تعینات کیا جائے گاجبکہ جھیل ڈل کے اندر میرین کمانڈوز تعینات رہیں گے۔حکام نے بتایاکہ جی 20اجلاس کی تیاریوںکو حتمی شکل دی جارہی ہے ،اوراس کے ایک حصے کے طور پر اگلے کچھ دنوںکے دوران اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کاموںمیں تیزی لائی جائیگی ۔انہوںنے بتایاکہ جی20اجلاس میں شامل ہونے والے غیرملکی مندوبین سیروتفریح کیلئے مشہور جھیل ڈل میں شکارہ سواری کامزہ لیں گے ،مغل باغات جائیں گے اوروہ ممکنہ طور پر گلمرگ کابھی دورہ کریں گے ۔