سید اعجاز
اونتی پورہ//منشیات کے استعمال اور پھیلاؤ کو ختم کرنے کے لیے، اونتی پورہ پولیس انفورسمنٹ آپریشنز کے ذریعے مسلسل کوششیں کر رہی ہے، آج منشیات کی کاشت کے خلاف ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا اور تقریباً 13 کنال پر پھیلی پوست کی ایک بڑی مقدار کو 08 مقامات پر ختم کیا گیا۔ اونتی پورہ پولیس نے لیتھ پورہ علاقے میں پولیس اونتی پورہ کی خصوصی ٹیم نے ایس ڈی پی او اونتی پورہ کی سربراہی میں ایس ایچ او اونتی پورہ ایس ایچ سمیت بھگت (جے کے پی ایس) پروبیشنر ڈی ایس پی کے ساتھ یہ مہم چلائی گئی۔انہوں نے بتایا کارروائی میں07 ایف آئی آر غیر قانونی پوست کی کاشت کرنے والوں کے خلاف 83-84-85-86-87-88-89/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کیا گیا ہے۔ اونتی پورہ پولیس نے پہلے ہی ان تمام لوگوں کو مشورہ دیا ہے جنہوں نے پولس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں کہیں بھی پوست یا کسی بھی دیگر نشہ آور اشیاء کی کاشت کی ہے، انہیں خود ہی تلف کرنے کا مشورہ دیا ہے، ایسا نہ کرنے پر انہیں قانون کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ عام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اونتی پورہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پڑوس میں کسی بھی قسم کی غیر سماجی سرگرمی سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں