سرینگر//کے این ایس….. دبئی میں مقیم ایک فرم کے پہلی کشمیری نڑاد سی ای او نے ممبئی میں گلوبل نیوٹریفائی سی سویٹ سمٹ 2023 کا انعقاد کیا جس نے نیوٹراسیوٹیکل انڈسٹری کے لئے نئی اٹیفیشل انٹیلیجنس کی تیاری کے لیے دنیا کے پہلے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کا مشاہدہ کیا۔کے این ایس کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ نیوٹراسیوٹیکل کی دنیا کے لئے ہندوستان کا ایک بینچ مارک مقام ہے اور یہ ایک ایسی مارکیٹ ہے جس پر پہلے چین اور امریکہ کا غلبہ تھا۔ جوزی حبیب، سی ای او ممازون یو اے ای نے نیوٹراسیوٹیکل میں ہندوستان کے لیڈر بننے کی عالمی اہمیت کی تائید کی اور کہا کہ 2.5 ملین سے زیادہ تکنیکی ڈیٹا پوائنٹس کے ساتھ، Nutrify Genie کے پاس مختلف نیوٹراسیوٹیکل پورٹ فولیو بنانے کی صلاحیت ہے اور پہلی بار ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان اب نیوٹراسیوٹیکلز میں پوری دنیا میں ایک نئی ??ابھرتی ہوئی طاقت ہے جبکہ بیان میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ نیوٹراسیوٹیکل ٹاسک فورس کے تعاون سے مشن $100 بلین نیوٹراسیوٹیکل انڈیا کے ساتھ گورمنٹ آف انڈیا کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر کی سربراہی میں ہندوستان نے فخر کے ساتھ تاج محل پیلس ممبئی میں 350 عالمی مندوبین کے ساتھ نیوٹراسیوٹیکل انڈسٹری کی سب سے بڑی عالمی برادری کی میزبانی کی جس کا مقصد ہندوستان کو نیوٹراسیوٹیکلز کا عالمی مرکز بنانا ہے۔اس دوران امیت سریواستو، نیوٹریفائی ٹوڈے کے بانی نے کہا، "ہم انڈیا-جاپان، انڈیا-جنوبی کوریا، ہندوستان-امریکہ، انڈیا-انڈونیشیا اور انڈو میکسیکو کے لئے کوریڈور بنانے پر غور کر رہے ہیں، جس میں ان ممالک کے درمیان نیوٹراسیوٹیکلز کی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے ہم آہنگ مارکیٹ تک رسائی شامل ہے۔کے این ایس کو مزید بتایا گیا کہ اس اجلاس میں حکومت ہند کی پی ایس اے کے تحت نیوٹراسیوٹیکل ٹاسک فورس کی سکریٹری ڈاکٹر میناکشی سنگھ اور سی ایس آئی آر کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر منوج نیساری، مشیر آیوش وزارت پریناو جیوتی ،ایچ ایچ کے رائل آفس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شیخ احمد بن فیصل القاسمی متحدہ عرب امارات، ہالینڈ کے قونصل جنرل مسٹر بارٹ ڈی جونگ نے بھی شرکت کی جبکہ اجلاس کے دوران
شیخ قاسمی کے سرمایہ کاری آفس نے نیوٹراسیوٹیکلز صنعت کے لئے 5 ملین امریکی ڈالر کے گرانٹس کا اعلان کیا۔اس نیوٹریفائی سی سویٹ میں برازیل، میکسیکو، امریکہ، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، جاپان، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز کی نمایاں موجودگی کے ساتھ 40 سے زائد ممالک کی نمائندگی رہی۔بیان میں بتایا گیا کہ اس
سربراہی اجلاس میں ہالینڈ، امریکہ اور آسٹریلیا کے سفارت کاروں کی موجودگی بھی دیکھی گئی جبکہ انڈسٹری لیڈران میں سے سدرشن جین، چیئرمین انڈین فارماسیوٹیکل الائنس، امل کیلشیکر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ٹورینٹ فارماسیوٹیکلز، شیوم پوری، سی ای او سیپلا ہیلتھ، سنجیا ماری والا ایگزیکٹو چیئرمین اومنی ایکٹیو ہیلتھ نے 100 بلین امریکی ڈالر کے نیوٹراسیوٹیکل کے مشن کی تائید کی جبکہ جوزی حبیب سی ای او ممازون یو اے ای، ڈینیئل مابے اور ڈائریکٹر اے پی اے سی کے علاو¿ہ مختلف ممالک کے اعلی ترین شخصیات نے بھی نیوٹراسیوٹیکلز میں عالمی سطح پر ہندوستان کے لیڈر بننے کی اہمیت کی تائید کی۔