جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

آج بھارت کا77ویں یوم آزادی،جموں وکشمیر میں تیاریاں مکمل ،غیر معمولی سیکورٹی انتظامات،عوامی نقل وحمل اور انٹرنیٹ سروس پر کوئی پابندی نہیں

تاریخی بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں ہوگی بڑی تقریب ،بڑی تعدادمیں عوام کی شرکت متوقع لیفٹنٹ گورنر لہرائیں گے ترنگا،پریڈ پرلیں گے سلامی ،عوام سے خطاب:مارچ پاسٹ ہوگا،کرتب بازی کامظاہرہ اور رنگا رنگ کلچرل پروگرام بھی ہونگے

by Srinagar Mail
14/08/2023
A A
خواتین کے عالمی دِن پر  لیفٹنٹ گورنر کا پیغام
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۴۱،اگست : : 15،اگست2023کومنائے جانے والے بھارت کے77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے تقریبات کو حتمی شکل دی ہے ،اورامسال جموں وکشمیرمیںیوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب تاریخی بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیںآج منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم ترنگالہرائیں گے ،مارچ پاسٹ پرسلامی لیں گے اور جمع لوگوں سے خطاب کریں گے ۔حکام نے بتایاکہ یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظرتمام ترانتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ تقریب کے پُرامن اور خوشگوار انعقاد کویقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات بھی کئے گئے ۔حکام نے بتایاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کیلئے کسی پاس کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ،اور عام شہریوں نیز میڈیا سے وابستہ افراد کیلئے کھلے داخلے کی اجازت رکھی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے بطورڈیوٹی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کولازمی قرار دیاگیا ہے ۔حکام نے بتایاکہ امسال بڑی تعدادمیں لوگوںکی شرکت کے مدنظریوم آزادی کی تقریب کو ایس کے اسٹیڈیم سونہ وار سے بخشی اسٹیڈیم سری نگر منتقل کیاگیا ہے ۔اُدھر جموں خطے میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب مولاناآزاداسٹیڈیم جموں میں ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر کے مشیرآر کے بھٹناگر پریڈ پرسلامی لیں گے اورقومی پرچم لہرائیں گے ۔جموں وکشمیرکے باقی تمام 18اضلاع کے ضلعی ،سب ضلعی ،تحاصیل اوربلاک صدر مقامات پر بھی یوم آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔خیال رہے وسیع تر ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے ایک حصے کے طور پر اس سال کے جشن آزادی کا موضوع’قوم سب سے پہلے، ہمیشہ سب سے پہلے“ ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیرمیں ملک کے77ویں یوم آزادی کومنانے کیلئے سری نگراورجموں شہر کے علاوہ سبھی20اضلاع میں انتظامات اور تیاریوںکو حتمی شکل دی جارہی ہے۔جموں وکشمیر پولیس ،آئی ٹی بی پی ،سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی اداروں کے چاک وچوبنددستے یوم آزادی کے موقعہ پرہونے والے پریڈمیں حصہ لیںگے جبکہ اسکولوں کے بچے بچیاں اوراین سی سی کیڈٹ بھی یوم آزادی کے پریڈوںکی شان میں چارچاند لگائیں گے ۔پولیس ودیگرسیکورٹی اداروںنے پریڈمیں شامل ہونے والے افسروں اورجوانوںکا انتخاب کرلیا ہے ،اوراب دستوںکو ضروری تربیت دی جارہی ہے ۔اسی طرح پریڈمیں شامل ہونے والے این سی سی کیڈیٹوں اور اسکولی طلباءوطالبات کو بھی تربیت دی جارہی ہے ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسد،جو ضلع مجسٹریٹ بھی ہیں ،نے جمعرات اور صوبائی کمشنر کشمیر وجئے کماربیدھوری نے ہفتہ کو بتایاکہ امسال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیںمنعقد ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر نے یہاںنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بطور مہمان خصوصی کے قومی پرچم ترنگالہرائیں گے ،مارچ پاسٹ پرسلامی لیں گے اور جمع لوگوں سے خطاب کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ 15،اگست 2023کو بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریب کے موقعہ پرہونے والے خصوصی مارچ پاسٹ اور پریڈمیں جموں وکشمیر پولیس ،دیگر سیکورٹی اداروں اور این سی سی کیڈیٹوںکے دستوں کیساتھ ساتھ اسکولی بچوں اور بچیوںکے دستے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔حکام نے اُمیدظاہر کی کہ امسال یوم آزادی کی تقریب میں بڑی تعدادمیں عام شہری شرکت کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے عام شہریوںکو یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اس دوران ذرائع نے بتایاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی 77ویںیوم آزادی کی تقریب کے دوران پولیس اور دوسرے فورسزکے جوانوں مختلف قسم کی کرتب بازی کامظاہرہ کریں گے جبکہ فنکاروں اور گلوکاروںکی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی اور کلچرل پروگرام پیش کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ مولاناآزاداسٹیڈیم جموں میں بڑی تقریب ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر کے مشیرآر کے بھٹناگر پریڈ پرسلامی لیں گے اورقومی پرچم لہرائیں گے ۔جموں وکشمیرکے باقی تمام 18اضلاع کے ضلعی ،سب ضلعی ،تحاصیل اوربلاک صدر مقامات پر بھی یوم آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ ضلع سطح کی یوم آزادی کی تقریب کے موقع پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنر قومی پرچم لہرائیں گے اورپریڈ پرسلامی لیں گے ۔حکام نے بتایاکہ یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظرتمام ترانتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ تقریب کے پُرامن اور خوشگوار انعقاد کویقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات بھی کئے گئے ۔حکام نے بتایاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کیلئے کسی پاس کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ،اور عام شہریوں نیز میڈیا سے وابستہ افراد کیلئے کھلے داخلے کی اجازت رکھی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے بطورڈیوٹی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کولازمی قرار دیاگیا ہے ۔کشمیر کے ڈویڑنل کمشنر وجے کمار بدھوری نے ہفتہ کو کہا کہ کشمیر میں ملک کے77ویں یوم آزادی کے موقع پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ انٹرنیٹ اوردیگر سہولیات بھی معمول کے مطابق آسانی سے کام کریں گی۔جے کے این ایس کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری نے یہاں اپنے دفتر کے چیمبر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر میں مرکزی تقریب کے مقام کو جگہ کی کمی کے پیش نظر شیرکشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سے بخشی اسٹیڈیم میں تبدیل کردیا گیا ہے کیونکہ اس سال انتظامیہ کو اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔ ڈویڑنل کمشنر وجے کماربیدھوری نے 15 اگست کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کی اپیل بھی کی اور کہا کہ پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کےلئے کھلی دعوت ہے۔صوبائی کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری نے کہا کہ کشمیر بھر میں 77ویں آزادی کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری سیکورٹی اور دیگر اقدامات کیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دہشت گردی کی مدد کرنے یا اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی گی: اے ڈی جی پی کشمیر

Next Post

محکمہ صحت وطبی تعلیم میںمیڈیکل آفیسر ایلوپیتھک کی247 آسامیاں

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post

محکمہ صحت وطبی تعلیم میںمیڈیکل آفیسر ایلوپیتھک کی247 آسامیاں

 بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں یوم آزادی کا بڑااجتماع،مارچ پاسٹ میں چاک وچوبند دستوں اورطلبہ کی شرکت ،لیفٹنٹ گورنرنے لہرایاترنگا

 بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں یوم آزادی کا بڑااجتماع،مارچ پاسٹ میں چاک وچوبند دستوں اورطلبہ کی شرکت ،لیفٹنٹ گورنرنے لہرایاترنگا

جموں میں رواں سال اورکشمیرمیں اگلے سالAIIMSکاکام مکمل ہوجائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail