بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

گڈول کوکرناگ انکاونٹرکا تیسرا دن, اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی نگرانی میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری

چھپے ملی ٹنٹوں کی جگہ کی نشاندہی کیلئے ڈرونز کااستعمال،مشتبہ مقامات پر مارٹر شلنگ جمعہ کوایک زخمی فوجی جوان کی موت واقعہ ہونے کے بعد ہلاکتوںکی تعداد4ہوگئی

by Srinagar Mail
15/09/2023
A A
گڈول کوکرناگ انکاونٹرکا تیسرا دن, اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی نگرانی میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۵۱، ستمبر:  : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ایک پہاڑی علاقے میں جنگلاتی علاقے میں موجود دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کرنے کےلئے ڈرونز کو استعمال کیا گیا ہے جبکہ جنگل میں مشتبہ مقامات پرفوج کی جانب سے مارٹر شلنگ بھی کی جارہی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کی کارروائی تیسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC)لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل بلبیر سنگھ فیصلہ کن آپریشن کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔ فوج کے کمانڈروں نے اس عزم کااظہارکیاہے کہ دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق یہ انسداد دہشت گردی آپریشن فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ اس آپریشن میں دہشت گردوں کو قابو کرنے کےلئے نئی نسل کا اسلحہ اور ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ 60 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس آپریشن میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔12اور13 ستمبر کی رات کو فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ حکام نے بتایا کہ اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ نامی ایک پہاڑی گاو ¿ں2سے 3 دہشت گردوں کی تلاش میں تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران فورسز کو معلوم ہوا کہ دہشت گرد گھنے جنگلاتی علاقے میں گاو ¿ں کے اونچے علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔حکام نے کہاکہ فورسز نے ڈرون نگرانی کی بنیاد پر اس جنگلی علاقے پر مارٹر گولے فائر کئے جہاں انہیں یقین ہے کہ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سخت محاصرہ کر رکھا ہے۔بدھ کی صبح گڈول کوکرناگ میں ہوئی تصادم آرائی کے دوران فوج اورپولیس کے 3سینئرافسران سمیت کچھ اہلکاربھی زخمی ہوئے تھے ،تاہم فوج کی19 راشٹریہ رائفلز یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل منپریت سنگھ، کمپنی کمانڈرمیجر آشیش دھونچک اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں بٹ زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے تھے جبکہ جمعہ کو ایک اور فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس سے بدھ سے اب تک مرنے والوں کی تعداد4 ہو گئی ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔پولیس نے ایک پوسٹ میں کہاکہ ہماری افواج غیر متزلزل عزم کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہیں،اور تین افسروں اورایک جوان کی ہلاکت میں ملوث مقامی دہشت گرد عزیر خان سمیت ایل ای ٹی کے2 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیاگیاہے اور بہت جلد اُن کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

این سی ڈی سی کے بابا الیگزینڈر نے اسپوکن انگلش لائیو کلاس کے دو سال کر لئے مکمل

Next Post

ناظم تعلیمات کشمیرکا سکول سربراہان خصوصی ہدایت

Related Posts

ملک ہمیشہ ہماری مسلح افواج کی شکر گزار رہے گی:وزیر اعظم نرندر مودی

ملک ہمیشہ ہماری مسلح افواج کی شکر گزار رہے گی:وزیر اعظم نرندر مودی

کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو تناو¿ کو کم کرنے پر توجہ دینا چاہے:وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

کشیدگی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان کو تناو¿ کو کم کرنے پر توجہ دینا چاہے:وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

لائن آف کنٹرول اوربین الااقوامی سرحدپرپاکستانی فوج کی گولہ باری اور اندھادُھند فائرنگ

غیر اعلانیہ ششمائی دربار:وزیر اعلیٰ کادفتر6ماہ کیلئے سیول سیکرٹریٹ سری نگر میں کھل گیا

غیر اعلانیہ ششمائی دربار:وزیر اعلیٰ کادفتر6ماہ کیلئے سیول سیکرٹریٹ سری نگر میں کھل گیا

حج 2025:سرینگرہوائی اڑے سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

حج 2025:سرینگرہوائی اڑے سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع

چھتیس گڈ میں انکونٹر 31نکسلی اور2جوان ہلاک

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں وکشمیرمیں لائن آف کنٹرول اوربین الااقوامی سرحد پر کشیدگی برقرار

Next Post
دوران سروس ڈل جھیل میں غیر قانونی تعمیرات کا الزام

ناظم تعلیمات کشمیرکا سکول سربراہان خصوصی ہدایت

سننا نہ بھولئے گا لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا مقبول عام ریڈیو پروگرام عوام کی آواز

پرنسپل IEMS لورگام ترال  بلال احمد بابا کو ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن شکشوید ایوارڈ سے سرفراز

پرنسپل IEMS لورگام ترال بلال احمد بابا کو ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن شکشوید ایوارڈ سے سرفراز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail