منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

لوک سبھا کا5روزہ خصوصی اجلاس شروع

 ہندوستان کی رگوں میں جمہوریت:وزیراعظم مودی جی 20 کی کامیابی کسی ایک شخص یا کسی ایک پارٹی کی نہیں، یہ ہم سبھی کےلئے جشن کا معاملہ

by Srinagar Mail
18/09/2023
A A
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۸۱، ستمبر:  : پیرکو پارلیمنٹ ہاﺅس میں لوک سبھا کا 5روزہ خصوصی سیشن شروع ہوچکا ہے۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے جی 20 کے کامیاب انعقاد پر مرکزی حکومت کو مبارکباد دی۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ملک کو جی 20 کی کامیابی پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس میں تبدیلی لانے والے فیصلے کئے گئے۔ دنیا میں ہندوستان کی عزت بڑھی ہے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔ ہندوستان دنیا میں امن کی آواز ہے۔لوک سبھاکے خصوصی اجلاس میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ملک کے لئے آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ یہ متاثر کن چیزوں کو یاد کرنے کا وقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کی رگوں میں جمہوریت ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی پرانی عمارت بھی ترغیب دے گی۔ پارلیمنٹ میں لگا پسینہ میرے ملک کا ہے۔ ہم متاثر کن لمحات کو یاد کرکے رخصت لے رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے75 سالہ سفر پر بحث کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم سب اس تاریخی عمارت کو الوداع کہہ رہے ہیں۔اُن کاکہناتھاکہ آزادی سے پہلے یہ ایوان امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی جگہ تھی۔ آزادی کے بعد اسے پارلیمنٹ ہاو ¿س کے طور پر شناخت ملی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی حکمرانوں نے کیا تھا، لیکن ہم کبھی نہیں بھول سکتے اور فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس کی تعمیر میں جو محنت اور پیسہ لگا وہ میرے ہم وطنوں کا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج آپ نے ایک آواز میں جی 20 کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ جی 20 کی کامیابی ملک کے 140 کروڑ شہریوں کی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہندوستان کی کامیابی ہے، کسی ایک شخص یا کسی ایک پارٹی کی نہیں، یہ ہم سبھی کے لئے جشن کا معاملہ ہے۔لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج سبھی ہندوستانیوں کی کامیابیوں کی ہر جگہ بحث ہو رہی ہے۔ یہ ہماری پارلیمنٹ کی75 سالہ تاریخ میں ہماری متحدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ چندریان 3 کی کامیابی نے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کو فخر کا احساس دلایا ہے۔ اس نے ہندوستان کی طاقت کا ایک نیا روپ ظاہر کیا ہے جو ٹیکنالوجی، سائنس، ہمارے سائنس دانوں کی قابلیت اور ملک کے 140 کروڑ عوام کی طاقت سے وابستہ ہے۔ آج میں ایک بار پھر اپنے سائنسدانوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پوری قوم جوانوں اور شہید ہوئے افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔منوج سنہا

Next Post

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں اوزون لیئر کی اہمیت پرپروگرام منعقد

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں اوزون لیئر کی اہمیت پرپروگرام منعقد

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں اوزون لیئر کی اہمیت پرپروگرام منعقد

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

سرکاری محکموں میں تمام خالی اسامیوں کو 6ماہ کے اندر پر کیا جائے گا:ایل جی منوج سنہا

اونتی پورہ میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

اونتی پورہ میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail