نمائندے سے
اونتی پورہ// اونتی پورہ پولیس نے ایک انوکھے واقعے میں دلہا اور اس کے والد کو گرفتار کر کے باضابط طور ایک کیس، درج کیا ہے۔پولیس نے بتایا
19 کو پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کو لڑکی(دلہن )کی جانب سے فیاض احمد ڈار اور اس کے والد محمد شعبان ڈار ولد غازی ساکنان کنڈ زال اونتی پورہ کے خلاف تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس کی شادی کا 16 ستمبر کو فیاض احمد ڈار ولد محمد شعبان ڈار ساکن کنڈزال اونتی پورہ کے ساتھ پہلے نکاح کرنے کے بعد طے تھی ۔ تاہم شادی کی بارات کے ساتھ دولہا کی آمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے۔جبکہ دولہے عین شادی کے دن صبح گھر سے بھاگ کیا ہے جس کی وجہ سے لڑکی والوں کی شادی ماتم میں تبدیل ہوئی۔ اور اس سے قبل کیے گئے نکاح سے انکار کر دیا ہے۔اس ساری صورتحال کی خبر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے اس واقعے پرشدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اس،دوران لڑکے والوں کی جانب سے بھی ایک بیان آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ لڑکا جنوبی کمپس یونیورسٹی گیا تھا جہاں انہیں آنے میں دیر ہوئی ہے جس کے دوران معاملہ پیش آیا یے ۔انہوں نے بتایا لڑکا ایل ایل بی کر رہا ہے اورانہوں نے فون بھی گھر میں ہی چھوڑا تھا۔لڑکے والوں کے مطابق یہ نکاح 49 ماہ قبل پڑھا گیا تھا اور انہیں برات لیکر آنا تھا معلوم ہوا کہ لڑکے کے ایک اور بھائی بھی شادی تھی اور وہ بھی بعد میں سسرال نہیں گیا ہے شکایت ملنے کے فورا بعد پولیس اونتی پورہ نے دولہا اور اس کے والد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 182/2023 U/S 420, 498 (A) آئی پی سی پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں درج کرکے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کی جائے گی۔