منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

تعلیمی زون اونتی پورہ میں سائنس ڈرامہ مقابلوں کا انعقاد

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیمیں توصیفی اسناد سے سر فراز

by Srinagar Mail
08/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
عاشق کھانڈے
اونتی پورہ // ڈرامہ مواصلات کے لئے موثر ذرائع میں سے ایک ہے جو معاشرے کے تمام طبقوں کو خیالات اور پیغامات کے اظہار کے لئے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ نیشنل سائنس ڈرامہ مقابلے کا انعقاد نیشنل کونسل آف سائنس کی طرف سے کیا جاتا ہے ۔ جس میں قومی ، ریاستی ، صوبائی ،ضلعی اور زونل سطحوں پر مقابلے منعقد ہوتے ہیں ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج تعلیمی زون اونتی پورہ میں سائنس ڈرامہ مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔جس میں زون کے مختلف اسکولوں سے آ ہوئے  طالب علموں نے حصہ لیا اور موضوع کے حوالے سے تیار کئے گئے ڈراموں میں شریک ہو کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔اس موقعے پر زونل ایجوکیشن آفیسر اونتی پورہ محمد آزاد لون مہمان خصوصی کے بطور شامل ہوئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کے اندر سائنسی مزاج کو پروان چڑھانے اور ان میں پوشیدہ فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اسطرح کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلوں کی مدد سے سائنسی تعلیم کو حقیقی طور سمجھنے اور بچوں کے ذہنوں میں سائنسی تعلیم ثبت کرنے کا نایاب موقعہ دستیاب ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زون میں آگے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ پروگرام میں ریاض احمد بٹ ، امین سرور اور ریاض احمد ڈار نے بطور جج صاحبان اپنے فرائض انجام دئے۔ جبکہ محمد امین  بیگ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ پروگرام میں بالترتیب یو پی ایس لعل گام نے پہلی ، ہائیر سکینڈری سکول چرسو نے دوسری جبکہ یو پی ایس ڈانگر پورہ پدگام پورہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو توصیفی اسناد سے سر https://fb.watch/nxdkqkqWkx/?mibextid=Nif5ozفراز کیا گیا۔
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

800انجینئروں کی مستقلی ایل جی انتظامیہ کا تاریخی فیصلہ: ایسوسی ایشن کا اظہار اطمینان

Next Post

جموں و کشمیر میں انتخابات صحیح وقت پر ہوں گے:چیف الیکشن کمیشن

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

جموں و کشمیر میں انتخابات صحیح وقت پر ہوں گے:چیف الیکشن کمیشن

جموں و کشمیر میں 4153 ولیج ڈیفنس گرپ اور، 32355 ایس پی اوز تعینات

سب ضلع ہسپتال پکھر پورہ میں ماہر امراض خواتین کی عدم دستیابی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail