عاشق کھانڈے
اونتی پورہ // ڈرامہ مواصلات کے لئے موثر ذرائع میں سے ایک ہے جو معاشرے کے تمام طبقوں کو خیالات اور پیغامات کے اظہار کے لئے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ نیشنل سائنس ڈرامہ مقابلے کا انعقاد نیشنل کونسل آف سائنس کی طرف سے کیا جاتا ہے ۔ جس میں قومی ، ریاستی ، صوبائی ،ضلعی اور زونل سطحوں پر مقابلے منعقد ہوتے ہیں ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج تعلیمی زون اونتی پورہ میں سائنس ڈرامہ مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔جس میں زون کے مختلف اسکولوں سے آ ہوئے طالب علموں نے حصہ لیا اور موضوع کے حوالے سے تیار کئے گئے ڈراموں میں شریک ہو کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔اس موقعے پر زونل ایجوکیشن آفیسر اونتی پورہ محمد آزاد لون مہمان خصوصی کے بطور شامل ہوئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کے اندر سائنسی مزاج کو پروان چڑھانے اور ان میں پوشیدہ فنکارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اسطرح کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلوں کی مدد سے سائنسی تعلیم کو حقیقی طور سمجھنے اور بچوں کے ذہنوں میں سائنسی تعلیم ثبت کرنے کا نایاب موقعہ دستیاب ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زون میں آگے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ پروگرام میں ریاض احمد بٹ ، امین سرور اور ریاض احمد ڈار نے بطور جج صاحبان اپنے فرائض انجام دئے۔ جبکہ محمد امین بیگ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ پروگرام میں بالترتیب یو پی ایس لعل گام نے پہلی ، ہائیر سکینڈری سکول چرسو نے دوسری جبکہ یو پی ایس ڈانگر پورہ پدگام پورہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو توصیفی اسناد سے سر https://fb.watch/nxdkqkqWkx/?mibextid=Nif5ozفراز کیا گیا۔