سرینگر/
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت والی انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں 800 انجینئروں کومستقل کرنے کا اعلان کے ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ سرکار کی جانب سے لئے گئے اسی منفرد فیصلے پر جموں و کشمیر سول انجینئرنگ گریجویٹ ایسوسی ایشن سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے زبردست خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ایسوسی ایشن نے کہا، "ہم اس تاریخی فیصلے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ان کی انتظامیہ بشمول چیف سکریٹری، اور شالین کابرا کے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ان کی کارکردگی اور محنت کی وجہ سے ہی ایسا فیصلہ لیا گیا ہے اس فیصلے سے جموں و کشمیر میں انجینئرنگ کمیونٹی کے لیے بے پناہ خوشی اور جوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ایک طویل عرصے سے زیر التوا مسئلہ کو حل ہواہے بلکہ کئی انجینئروں کو جو ریٹائرمنٹ کے قریب تھے۔مزید برآں، جموںو کشمیر سول انجینئرنگ گریجویٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کے دوران جل شکتی محکمہ میں ایک اور اہم پیش رفت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں محکمہ جل شکتی میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ محکمہ میں 1400سے زیادہ ریگولرائزیشنز ہوئی ہیں، جو کہ تاریخی ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ انجینئرز کو ریگولرائز کرنے کے اس فیصلے کو یوٹی کے مختلف سرکاری محکموں میں ملازمت کے استحکام اور کارکردگی کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔