سید اعجاز
سری نگر8نومبروادی کشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے جنوبی کشمیر کے معروف کرکٹ ٹیم ”کھتروں کنگس“ کی جانب سے ہونہار کھلاڑیوں کی نشان دہی کرنے کے لئے بدھ کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ میں کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز کا اہتمام کیا گیا ہے جس دوران جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے20کھلاڑیوں کو بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاٹ لسٹ کیا گیا ہے نمائندے میر ارشد کے مطابق جو جو کھلاڑی یہاں منتخب ہوئے انہیں بعد میں وردی سمیت تمام ضروریات کھترو کنگس کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے ۔خیال رہے کھترو کنگس ضلع میں نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور کھیل کود کی جانب راغب کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے جہاں وہ ضلع میں فٹ بال اورع کٹ کھیل مقابلوںکا اہتمام کرتے ہیں ۔کھترو کنگس کے مالک و ٹیم کے کپتان رمیض احمد کھتروں نے کھلاڑیوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید اظہار کیا ہے کہ شاٹ لسٹ والے کھلاڑی آگے بھی محنت کر کے شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔انہوں نے بتایا اس اقدام سے نوجوانوں میں چھی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم ہوگا۔