بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام

بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پہلا مرحلہ گاندربل میں مقامی اَفراد کی فعال شرکت سے شروع

by Srinagar Mail
08/11/2023
A A
بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

گاندربل/08نومبر2023ئضلع گاندربل کی 42 پنچایتوں میں آج بیک ٹو ولیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام بڑے جوش و خروش اور پی آر آئیز اور مقامی لوگوں کی فعال شرکت کے ساتھ شروع ہوا۔نامزد وزیٹنگ افسران، معاون عملے اور سرکاری اَفسران کے ساتھ گاو¿ں والوں کی بات سننے اور گاو¿ں کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان (جی پی ڈی پی) تیار کرنے اور منظوری دینے کے لئے دو دن اور ایک رات قیام کے لئے اَپنی منزلوں پر پہنچے۔بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے لئے پہلے دن ان پنچایتوں میں تعینات وزیٹنگ افسران اور پرابھاری افسران (پی او) نے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے روز مرہ کے ترقیاتی مسائل کو نوٹ کیا۔ اُنہوں نے مختلف سکیموں کے تحت اَپنی پنچایتوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور سکولوں ، ویلنس سینٹر، آنگن واڑی مراکز اور دیگر اِداروں کے کام کاج کامعائینہ کیا۔پہلے مرحلے میں گاندربل ضلع کی 126 پنچایتوں میں سے 42 پنچایتوں میں بیک ٹو وِلیج کے پانچویںمرحلے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جبکہ یہی عمل ضلع کی دیگر پنچایتوں میں مرحلہ وار جاری رہے گا۔
دریں اثنا، کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے زبیر احمد نے صفا پورہ۔سی پنچایت کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے لوگوں سے بات چیت کی اور ترقی کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مانسبل پارک میں شکارا مالکان سے بھی گفتگو کی اور انہیں فراہم کی جانے والی مدد اور تعاون کے بارے میں دریافت کیا۔اِسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گاندربل نے ینگورا بی پنچایت اور ڈی ایف او سندھ فارسٹ ڈویڑن گاندربل کا دورہ کیا، سونہ مرگ۔اے پنچایت کا دورہ کیا اور ان پنچایتوں میں پورے کئے گئے مطالبات اور ترجیحی مطالبات کا جائزہ لیا۔ نامزد پی اوز نے اپنی متعلقہ پنچایتوں کا دورہ کیا، عوام سے بات چیت کی اور ای۔خدمات کی رسائی کو بہتر بنانے، زیادہ سے زیادہ رسائی کے لئے صارف کے تجربے وغیرہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ گزشتہ اور موجودہ سال کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے نچلی سطح پر جل جیون مشن، پی ایم اے وائی۔جی، پی ایم ای جی پی، پی ایم کسان، کے سی سی وغیرہ جیسی فائدہ اٹھانے والی سکیموں سمیت مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کی تکمیل کی بھی نگرانی کی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پیرا تیر اَنداز شیتل دیوی ،راکیش کمار اورابھیلا شا چودھری کو سر ٹیفکیٹ آف ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیا

Next Post

NRLM کی محکمہ زراعت کے اشتراک سے ہائی ٹیک پولی ہاوسزکا قیام

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post
NRLM کی محکمہ زراعت کے اشتراک سے ہائی ٹیک پولی ہاوسزکا قیام

NRLM کی محکمہ زراعت کے اشتراک سے ہائی ٹیک پولی ہاوسزکا قیام

اخلاص ویلفئیر ٹرسٹ اور ڈگری کالج ترال کا باہمی اشتراک

اخلاص ویلفئیر ٹرسٹ اور ڈگری کالج ترال کا باہمی اشتراک

سردیوں سے پہلے ہمیشہ پاکستان ملی ٹینٹوںکو اس پار دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے:ڈی جی بی ایس ایف

سردیوں سے پہلے ہمیشہ پاکستان ملی ٹینٹوںکو اس پار دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے:ڈی جی بی ایس ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail