سید اعجاز
ترالl´´اخلاص ویلفیر ٹرسٹ اور گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کی باہمی اشتراک سے جمعرات کو کالج کے آڈٹوریم میں ”کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن(CRP)کے موضوع ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا ہے اس دوران کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد ملک نے یہاں استقبالیہ پیش کر کے پروگرام کے اغراض مقاصد بیان کئے ہیں۔ورک شاپ میں کالج میں زیر تعلیم طلباء،کالج عملے کے ساتھ ساتھ باقی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔اس دوران یہاں ”کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن(CRP)کے موضوع ”پر معروف معالج و مصنف و اخلاص ویلفیئر ٹرسٹ کے چیر مین ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی نے موضوع کے حوالے سے یہاںموجود لوگوں کو مکمل جانکاری دی ہے جس دوران یہاں ایک تربیتی ڈی مانسٹریشن بھی منعقد کی گئی ہے جہاں موجود تمام لوگوں کو ہارٹ اٹیک کی صورت میں ابتدائی طور کس طرح سے ایک انسان کو بچایا جا سکے گا ۔ ورکشاپ کے دوران یہاں موجود تمام افراد نے بہترین انداز میں اس پروگرام میں حصہ لیا ،ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترال نے بتایا گزشتہ چند سال کے دوران حرکت قلب بنے ہونے کے وارادتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس کے مختلف وجوہات ہیں تاہم انہوں نے بتایا اگر حرکت قلب بند ہونے کے ساتھ ہی ہارٹ کو ایک بہتر طریقے سے دبایا جا ئے تو ایک انسان ہسپتال تک پہنچنے کے بعد روبہ صحت ہوسکتا ہے ۔اس دوران یہاں موجود لوگوں نے اس طرح کے پروگرام کالج میں منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اخلاس ٹرسٹ کے منتظمین کو مبارک باد پیش کی ہے ۔پروگرام میں نظامت کے فرائض پروفیسر لیلا خالد نے انجام دئے ہیں۔۔