منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سیکرٹری سیاحت نے سنبل بانڈی پورہ میں عوامی دربار و شکایتی اَزالہ کیمپ کی صدارت کی

مطالبات کے بَروقت اَزالہ کی یقین دہانی کی

by Srinagar Mail
28/11/2023
A A
سیکرٹری سیاحت نے سنبل بانڈی پورہ میں عوامی دربار و شکایتی اَزالہ کیمپ کی صدارت کی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بانڈی پورہ/28نومبر2023ئسیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج یہاں ڈاک بنگلہ سنبل بانڈی پورہ میں عوامی دربار و شکایتی ازالہ کیمپ کی صدارت کی اور لوگوں کی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پرچیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل بانڈی پورہ عبدالغنی بٹ، ڈی ڈی سی ممبران، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک، اے ڈی سی بانڈی پورہ عمر شفیع، اے سی آر بانڈی پورہ شبیر احمد، جے ڈی پلاننگ اِمتیاز احمد، ایس ڈی ایم سنبل عامر چودھری، ڈی آئی او بانڈی پورہ بلال احمد میر کے علاوہ مختلف وفود کے نمائندے بھی موجود تھے۔سیکرٹری سیاحت کو ضلع کی مجموعی ترقیاتی صورتحال کے بارے میں جانکار ی دی گئی۔ چیئرمین کو بتایا گیا کہ ضلع مجموعی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔عوامی دربار میںمعاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا جہاں لوگوں نے ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اوراُن کے حل کے لئے مداخلت کی درخواست کی۔چیئرمین ڈی ڈی سی نے علاقے میں اِضافی فائر سروس سٹیشن ، بجلی کی فراہمی کی دیکھ ریکھ ، تعلیم ، آفات اور آفات سے پیدا ہونے والے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے کیپکس سے بچ جانے والے فنڈز کا اِستعمال وغیرہ سمیت مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی ۔ڈی ڈی سی کے وفد نے سنبل اور حاجن کے کچھ علاقوں کو سیاحتی نقشے پر لانے کا مطالبہ کیا۔ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے ممبران نے اَپنے علاقوں سے متعلق مسائل جیسے سڑک رابطہ، آبی ذخائر کے قریب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مضبوط طریقہ کار وضع کرنا، بے زمین کنبوں کے لئے زمین، خالی اَسامیوں کو پُر کرنا، سی ایچ سی سنبل میں بلڈ بینک کے مطالبات، حاجن میں کالج کی عمارت کی جلد تکمیل مسائل کو بھی پیش کیا۔سیکرٹری سیاحت نے ڈی ڈی سی ڈاکٹر غلام مصطفی کی طرف سے پیش کی گئی شکایات پر بھی توجہ دِی جنہوں نے ضلع میں ریلوے کنکٹویٹی کی مانگ کو پیش کرنے اوررات کے اَوقات میں ڈی ایچ بانڈی پورہ میں ایک سرجن ماہر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔سیکرٹری نے ڈویژن کے کچھ علاقوں کو سیاحتی نقشے پر لانے کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے اس معاملے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
ڈاکٹر سیّد عابدرشید شاہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ سیاحوں کے لئے ہوم سٹے تیار کریں تاکہ خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔سرپنچوں کے وفد نے اَپنے مسائل اور مطالبات بھی پیش کئے جن میں پنچایتوں میں وی ایل ڈبلیو، جے ایز میں عملے میں اِضافہ کے علاوہ تکنیکی عملہ بھی شامل ہے ۔سیکرٹری سیاحت نے لائن ڈیپارٹمنٹوں سے بات چیت کرتے ہوئے وسائل کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال کرتے ہوئے عوامی اہمیت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مقررہ وقت میں ازالے کا طریقہ کار اَپنانے پر زور دیا۔سیکرٹری نے اِندرکوٹ سنبل میں پانی کے بحران کے مسئلے کا جواب دیتے ہوئے ہدایت دی کہ علاقے میں پانی کے بحران کو حل کرنے کی خاطر پائپ بچھانے کے لئے پی ایچ اِی سنبل کو محکمہ آر اینڈ بی سے سڑک کی کٹوتی کے لئے این او سی جاری کیا جائے۔اُنہوں نے ایس اِی پی ڈی ڈی کو سنبل میں رسیونگ سٹیشن کے اِفتتاح اورکمیشن کو 15 دِنوں کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی تاکہ علاقے میں بجلی کی فراہمی میں اضافہ کیا جاسکے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کولگام میں یوم آئین کی تقریبات کا اِنعقاد

Next Post

جنوبی کشمیر کے میدانی و بالائی علاقوں میں بلا خلل بجلی فراہم کی جائے:دانش خان

Related Posts

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

آئی جی پی کشمیرکی صدارت میں پولیس کنٹروم سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Next Post
جنوبی کشمیر کے میدانی و بالائی علاقوں میں بلا خلل بجلی فراہم کی جائے:دانش خان

جنوبی کشمیر کے میدانی و بالائی علاقوں میں بلا خلل بجلی فراہم کی جائے:دانش خان

ٓآری پل سے جواہر پورہ تک رابط سڑک کا کام ٹھیکہ دار کو الاٹ ،کام دو دن کے اندر شروع ہوگا:محکمہ آر اینڈ بی

ٓآری پل سے جواہر پورہ تک رابط سڑک کا کام ٹھیکہ دار کو الاٹ ،کام دو دن کے اندر شروع ہوگا:محکمہ آر اینڈ بی

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر جموں و کشمیر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر جموں و کشمیر نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail